مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 518 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 518

518 أَنَا مِنْ وَرَاءِ عُقُولِكُمْ فَلَا تَقِيْسُونِى عَلَى اَحَدٍ وَلَا تَقِيْسُوا أَحَدًا عَلَيَّ“ (فتوح الغیب مترجم فارسی صفحہ ۲۲) یعنی میں تمہاری عقلوں سے بالا ہوں۔مجھ کو <mark>کس</mark>ی دوسرے پر قیاس نہ کرو اور نہ <mark>کس</mark>ی دوسرے کو مجھ پر قیاس کرو۔٢٢ - أَ تَعْجَبِينَ لَا مُرِ اللَّهِ عربی غلط ہے۔مِنْ اَمْرِ الله چاہیے تھا۔عجب “ کا صلہ لام نہیں آتا۔جواب:۔”عجب“ کا صلہ لام آتا ہے، ملاحظہ ہومشہور عرب شاعر جعفر بن علبتہ الحارثی جبکہ وہ مکہ میں قید تھا کہتا ہے:۔عَجِبْتُ لِمَسْرَاهَا وَ أَنِّي تَخَلَّصَتْ إِلَى وَبَابُ السِّجُن دُونِي مُغْلَقُ (ديوان الحماسه قول جعفر بن علی صفحه ۲ امکتبه اشرفیه) کہ میں نے اپنی معشوقہ کے چلے جانے پر تعجب کیا کہ ایسی حالت میں کہ قید خانے کا دروازہ مقفل ہے پھر وہ <mark>کس</mark> طرح میرے پاس پہنچ گئی۔اس شعر میں عجب کا صلہ لام آیا ہے۔پس تمہارا اعتراض باطل ہے۔۲۳ - يَحْمَدُكَ اللَّهُ مِنْ عَرْشِهِ حمد“ کا لفظ سوائے خدا کے <mark>کس</mark>ی اور پر بولا نہیں جاتا ؟ جواب:۔”حمد“ کا لفظ <mark>غیر</mark> اللہ پر بھی بولا جاسکتا ہے۔ا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہی محمد تھا۔۲۔ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے <mark>کس</mark>ی شخص نے کچھ سوال کیا تو حضور نے تھوڑی دیر ٹھہر کر فر مایا۔این السائل۔کہ وہ سائل کہا ہے؟ اس کے متعلق بخاری ومسلم میں لکھا ہے۔كَأَنَّهُ حَمِدَهُ - گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی (حمد) تعریف کی۔(بخاری کتاب الزكاة باب الصدقة على اليتامى مصرى و مسلم کتاب الزكواة باب تخوف ماتخرج من زمرة الانبياء ) افْعَلْ هَذَا الَّذِى اَمَرْتُكَ بِهِ لِنُقِيْمُكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُقَامًا مَّحْمُودًا