مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 447 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 447

447 چھٹی دلیل:۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِنْ زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ وَلَا يَتَمَنَونَ أَبَدًا بِمَا قَدَمَتْ أَيْدِيهِمْ وَاللهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ (الجمعة: ۸،۷) یعنی یہودی کہتے ہیں کہ ہم خدا کے دوست ہیں اور یہ کہ خدا ہم سے پیار کرتا ہے۔(نَحْنُ ابو اللهِ وَاحِباؤُه ) فرمایا۔ان سے کہہ دو کہ اے یہود یو ! اگر تم اپنے آپ کو خدا کے دوست سمجھتے ہو تو اپنے لئے بد دعا کر وہ موت کی تمنا کرو۔مگر یاد رکھو کہ یہ لوگ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے کیونکہ یہ اپنی بداعمالیوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔اور خدا ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے۔ان آیات سے معلوم ہوا کہ برے اعمال کرنے والے ظالم لوگ جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم خدا کے دوست ہیں وہ موت کی تمنا نہیں کرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں اے قدیر و خالق ارض و سما اے رحیم و مهربان و راہ نما اے کہ مے داری تو بر دلہا نظر اے کہ از تو نیست چیزے مستتر گر تو می بینی مرا پُر فسق وشر گر تو دیداستی که هستم بد گهر پاره پاره کن من بدکار را شاد کن این زمره اغیار را آتش افشاں بر در و دیوار من دشمنم باش و تباه کن کار من مگر اس کے باوجود آپ کی جماعت نے ترقی کی۔آپ کو خدا نے لمبی عمر عطا فرمائی اور اپنے دعوی کی تبلیغ کرنے کی توفیق عطا فرمائی اولاد بڑھی اور ہر قسم کے روحانی جسمانی فوائد حضور کو (۳۳: حاصل ہوئے۔غیر احمدی:۔ابو جہل نے بھی اِن كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ أَوِ اثْتِنَا بِعَذَابِ اليْم کی بددعا کی تھی۔(الانفال : ٣ جواب : سورۃ الجمعہ کی آیت میں تو یہ مذکور ہے کہ وہ شخص بد دعا نہیں کرتا جو خود اپنی ذات کے متعلق کوئی دعویٰ رکھتا ہو۔مثلاً یہ کہتا ہو کہ خدا تعالیٰ میرا دوست ہے یا مجھ سے محبت کرتا ہے۔یا اس نے مجھے مامور کیا ہے۔مگر یہ کہنا کہ اے خدا! اگر قرآن سچا ہے تو مجھ پر عذاب آئے۔یہ ایسی ہی بددعا تھی جس طرح ایک بچہ اپنی نادانی سے آگ کے کوئلے پر ہاتھ رکھ دیتا ہے مگر خدا تعالیٰ سزا ہمیشہ اتمام حجت کے بعد ہی مقرر فرمایا ہے۔