مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 446 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 446

446 مگر عجیب بات ہے اور یہ بھی خدا کا ایک نشان ہے کہ بڑے بڑے مخالف جبہ دار مولوی اس کے جواب سے عاجز آگئے اور اب سوائے بہانہ سازی اور حیلہ جوئی کے ان کو کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔اسی طرح حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصنیف ”القول الفصل“ جو خواجہ کمال الدین صاحب کے رسالہ اندرونی اختلافات سلسلہ احمدیہ کے اسباب“ کا مکمل رد ہے اور مبسوط جواب۔ہے۔یہ رسالہ ۷۸ صفحات پر مشتمل ہے اور بلحاظ مضمون کے اعجاز احمدی‘ سے اس کا مضمون زیادہ ہے لیکن یہ رسالہ صرف ایک دن میں لکھا گیا۔علاوہ ازیں اور بھی سینکڑوں مثالیں مل سکتی ہیں۔”حقیقہ النبة “ اور ” القول الفصل“ کی میعاد معینہ کی اصالت اور صحت میں کوئی کلام نہیں کیونکہ میعاد ہذا بطور معجزہ یا نشان کے بیان نہیں کی گئی بلکہ محض سرسری طور پر ایک واقعہ کا اظہار کیا گیا ہے لیکن پھر بھی یہ معجزہ نہیں ہے کیونکہ اس کے ساتھ دعوئی اور تحدی نہیں ہے لیکن باوجود اس کے کہ اعجاز احمدی“ کا مضمون ان دونوں کتابوں سے کم ہے اور میعاد بہت زیادہ۔نیز حضرت اقدس علیہ السلام کی طرف سے دس ہزاری انعام اور تحدی بھی ہے کہ ”خدا ان کے قلموں کو توڑ دے گا مگر کوئی بھی جواب نہ لکھ سکا۔عقل کے اندھو! حیلہ سازی سے کیا بنتا ہے تمہیں دس ہزار روپیہ جو دیا جا رہا تھا تو اسی لئے کہ ۹۰،۸۰ ملاں مل کر ہی بیٹھ جائیں۔اعجاز احمدی کا ایک ایک صفحہ آپس میں تقسیم کر کے اس کا جواب دو چار گھنٹہ میں لکھ دیں۔اسی طرح ۲۰۰۱۵ کا تب لگا کر ایک ہی دن میں اس کی کتابت کروالیں اور مختلف پر یسوں میں اس کو چھپوا کر دوسرے ہی دن اس کا جواب شائع کر دیں۔اے دنیا کے کیڑو! دس ہزار روپیہ میں ایک ۸۰ صفحہ کی کتاب کا جواب ہیں یوم میں ( تم لاکھوں مولویوں کا لکھنا) کونسی بڑی بات تھی۔اور اگر تمہیں مال کا طمع نہ تھا تو کم از کم آرام طلبی چھوڑ کر لوگوں کی ہدایت ہی کے لئے کچھ محنت کرتے۔مگر اس وقت خدا نے اپنے اعجازی ہاتھ سے تمہارے قلموں کو توڑ دیا اور تمہارے دلوں کو نبی کر دیا تھا۔اس لئے اس وقت تو تم مبہوت ہو کر رہ گئے لیکن اب جبکہ تیر ہاتھ سے نکل چکا ہے تم لا جواب ہونے کی صورت میں بھی منقولہ ملاں آں باشد کہ چپ نہ شور کے مطابق قابل شرم اور مضحکہ خیز حیلہ سازیوں سے وقت گزارتے ہوے کچھ تو خوف خدا کر و لوگو کچھ تو لو گو خدا سے شرماؤ