مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 445 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 445

445 لَنَّاسُقِطَ فِي آيد نهم (الاعراف:۱۵۰) کہ بعض نے کہا ہے کہ یہ ترکیب نزول القرآن سے قبل نہیں سنی گئی اور نہ اس کو عرب جانتے تھے اور نہ اہل عرب کے اشعار اور کلام میں یہ ترکیب پائی جاتی ہے۔پس غلطیاں نکالنا تو آسان ہے۔صرف اس کی مثل بنانا ہی مشکل ہے جس طرح اہل عرب کا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هذا کہنا کہ اگر ہم چاہیں تو قرآن جیسی کتاب بنا سکتے ہیں۔نیز اعجاز احمدی کی غلطیاں نکال کر جن لوگوں نے اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے ان کی آنکھوں کو روشنی پہنچانے کے لئے حضرت مولا نا محمد اسمعیل صاحب ہلال پوری مرحوم مولوی فاضل و منشی فاضل قادیان نے ایک کتاب تنویر الابصار" کے نام سے شائع فرما دی ہوئی ہے جس میں مزعومہ اغلاط کی حقیقت کو آشکارا کیا گیا ہے۔غیر احمدی: - مولوی غنیمت حسین مونگھیری اور قاضی ظفر الدین نے جواب میں قصیدے لکھے۔الجواب:۔کیا ان لوگوں نے میعاد کے اندر یہ جواب لکھے؟ نہیں! بلکہ میعاد گزرنے کے سالہا سال بعد۔پس مشتے که بعد از جنگ یاد آید بر کله خود باید زد غیر احمدی:۔بیس دن کی میعاد بہت تھوڑی تھی۔الجواب:۔(۱) حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "الاقتصاد في الاعتقاد، صفر و کا حوالہ اوپر درج ہو چکا ہے کہ اگر نبی یہ کہے کہ میں اپنی انگلی کو آج حرکت دیتا ہوں اور کسی کو جرات نہیں ہو سکتی کہ آج۔۔۔۔وہ اپنی انگلی کو میرے بالمقابل حرکت دے سکے تو گو اس میں میعاد ایک دن کی ہو صداقت کی دلیل ہے۔(۲) محمدیہ پاکٹ بک کے مؤلف کا یہ لکھنا کہ میں دن میں ایسی کتاب کا لکھنا قطعی طور پر ناممکن ہے اور یہ کہنا کہ بڑے سے بڑا ز وونولیس مصنف بھی صرف پانچ صفحہ روزانہ کا مضمون لکھ سکتا ہے محض ایک بہانہ سازی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصنیف ”حقیقۃ النبوۃ، جس میں مسئلہ نبوت پر فیصلہ کن بحث ہے اور مولوی محمد علی صاحب امیراہل پیغام کے تمام دلائل کا مکمل رد ہے یہ کتاب تقریباً تین صد (۲۹۷) صفحات کی ہے مگر یہ بیس روز کے اندر اندر تصنیف اور طبع ہو کر شائع بھی ہوگئی۔مضمون نویس نے مضمون لکھا۔کاتب نے کتابت بھی کی۔پریس میں بھی گئی۔پروف بھی دیکھے گئے مگر تین سو صفحات کی معرکۃ الآراء تصنیف میں یوم کے اندر تصنیف ہونے کے علاوہ شائع بھی ہوگئی۔مگر اعجاز احمدی تو گل توے صفحات کا رسالہ ہے۔یعنی حقیقۃ النبوة“ سے تیسرے حصے سے بھی کم ہے