مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 3
3 الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَعِنى وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِنَ الصَّلِحِيْنَ وَاسْمُعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ (الانعام: ۸۴ تا ۸۷) پھر کچھ آیات کے بعد فرمایا کہ: اولیک الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُهُمُ اقْتَدِة (الانعام: 91 ) یعنی یہ ایک دلیل ہے جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابل میں دی اور ہم جس کے درجات چاہتے ہیں بلند کرتے ہیں۔تحقیق تیرا رب بڑا حکمت والا اور علم والا ہے اور ہم نے اسے اسحق اور یعقوب دیئے۔ہر ایک کو ہم نے سچا راستہ دکھایا اور نوح کو بھی ہم نے سچا راستہ دکھایا ان سے پہلے اور اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان ، ایوب ، پوست ، موسی“ اور ہارون کو بھی اور ہم نیک اعمال میں کمال کرنے والوں کے ساتھ اسی طرح سلوک کیا کرتے ہیں۔اور زکریا ، یحی، عیسی" اور الیاس کو بھی راستہ دکھایا اور یہ سب لوگ نیک تھے۔اور اسمعیل ، الیسع ، یونس اور لوط کو بھی راستہ دکھایا اور ان سب کو ہم نے اپنے اپنے زمانہ کے لوگوں پر فضیلت دی تھی اور پھر فرماتا ہے کہ یہ وہ لوگ تھے کہ جن کو خدا نے ہدایت دی۔پس تو ان کے طریق کی پیروی کر۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اس قدر نیک اور پاک لوگ جس بات کی گواہی دیتے ہیں وہ مانی جائے یا وہ بات جو دوسرے ناواقف لوگ کہتے ہیں اور اپنے چال چلن سے ان کے چال چلن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔سیدھی بات ہے کہ انہی لوگوں کی بات کو وقعت دی جائے گی جو اپنے چال چلن اور اپنے اعمال سے دنیا پر اپنی نیکی اور پاکیزگی اور گناہوں سے بچنا اور پر ہیز کرنا ثابت کر چکے ہیں۔پس ہر ایک شخص کا فرض ہے کہ وہ انہی کا نتبع کرے اور ان کے مقابل میں دوسرے لوگوں کی بات کا انکار کر دے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس قدر نیکی اور اخلاق کے پھیلانے والے لوگ گزرے ہیں اور جنہوں نے اپنے اعمال سے دنیا پر اپنی راستی کا سکہ بٹھا دیا تھا وہ سب کے سب اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ایک ایسی ہستی ہے جسے مختلف زمانوں میں اللہ یا گارڈ یا پر میشور لکھا گیا ہے۔ہندوستان کے راستباز رامچندر ، کرشن۔ایران کا راستباز زرتشت۔مصر کا راستباز موسی۔ناصرہ کا راستباز مسیح۔پنجاب کا ایک راستباز نانگ۔پھر سب راستبازوں کا سرتاج عرب کا نور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کو اس کی قوم نے بچپن ہی سے صادق کا قول دیا اور جو کہتا ہے کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا (یونس : ۱۷) میں نے تم میں اپنی عمر گزاری ہے کیا تم میرا کوئی جھوٹ ثابت کر سکتے ہو؟ اور اس کی قوم کوئی اعتراض نہیں کر سکتی اور ان کے علاوہ اور ہزاروں راستباز جو وقتا فوقتا دنیا میں ہوئے ہیں یک زبان ہو کر پکارتے ہیں کہ ایک خدا ہے اور یہی نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس سے ملاقات کی اور اس سے ہم کلام ہوئے۔بڑے سے بڑے فلاسفر جنہوں نے دنیا میں کوئی