مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 323 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 323

323 أَخَلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (النساء: ۱۴۷) مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کی اور اصلاح کی اور خدا کی رسی کو مضبوط پکڑا اور اللہ کے لئے اپنے دین کو خالص کیا۔پس وہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں۔اور خدا تعالیٰ مومنوں کو عنقریب بڑا اجر دے گا۔کیا یہ صفات رکھنے والے لوگ مومن نہیں صرف مومنوں کے ساتھ ہی ہیں اور کیا ان کو اجر عظیم عطا نہیں ہو گا ؟ چنانچہ تفسیر بیضاوی میں آیت بالا کے الفاظ فَأُولَبِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ کا ترجمہ یہ کیا ہے فَأُولَئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَمِنْ عِدَادِهِمْ فِي الدَّارَينِ“۔( بيضاوى زير آيت فأوليك مَعَ الَّذِينَ الْغَوَ اللَّه عَليهِم النساء: ۷۰) یعنی وہ لوگ دونوں جہانوں میں مومنوں کی گنتی میں شامل ہیں پس مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيْنَ کا ترجمہ بھی یہ ہو گا کہ وہ دونوں جہانوں میں منعم علیہم یعنی انبیاء کی گنتی میں شامل ہوں گے۔“ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ (آل عمران: (۱۹۴) ) که مومن یہ دعا کرتے ہیں ) کہ اللہ ! ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ وفات دے۔اس آیت کا کیا یہ مطلب ہے۔اے اللہ ! جب نیک لوگوں کی جان نکلے ہماری جان بھی ساتھ ہی نکال لے ؟ نہیں بلکہ یہ ہے کہ اے اللہ ! ہم کو بھی نیک بنا کر مار۔۴۔ایک جگہ شیطان کے متعلق آتا ہے۔آئی آن يَكُونَ مَعَ الشَّجِدِينَ (الحجر: ٣٦) کہ وہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا اور دوسری جگہ مِنَ السُّجِدِينَ (الاعراف: ۱۲) آتا ہے۔نوٹ:۔مَعَ کے معنی معیت (ساتھ ) کے بھی ہوتے ہیں۔جیسا کہ آیت اَنَّ اللهَ مَعَ المتقين (البقرة: ۱۹۵، التوبۃ:۱۲۳) ( کہ خدا نیک لوگوں کے ساتھ ہے ) میں اور مع کے معنی من بھی ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر مثالیں دی گئی ہیں اور مَنْ يُطِعِ اللہ والی آیت میں تو اس کے معنی سوائے من کے اور کوئی ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ اگر یہ معنے نہ کئے جائیں تو امت محمدیہ نعوذ باللہ شر امت قرار پاتی ہے جو بالبداہت باطل ہے۔لہذا ہمارے جواب میں اِنَّ اللَّهَ مَعَنَا (التوبة: ٤٠) اور أَنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (البقرة: ۱۹۵) پیش کرنا غیر احمدیوں کے لئے مفید نہیں۔نبوت موہبت ہے بعض غیر احمدی کہا کرتے ہیں کہ اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی