مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 259 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 259

259 ہے۔پھر موسیٰ" کا نام اس موقعے پر آنا قرین قیاس ہو ہی نہیں سکتا۔چنانچہ ہم مکمل حوالہ نقل کر دیتے ہیں:۔يَجْتَمِعُ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْمَهْدِى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَ قَدْ أَقِيِّمَتِ الصَّلَوةُ فَيُشِيرُ الْمَهْدِي لِعِيسَى بِالتَّقَدُّمِ فَيَمْتَنِعُ مُعَلَّلًا بِأَنَّ هَذِهِ الصَّلَوةُ أُقِيِّمَتْ لَكَ فَأَنْتَ أَوْلَى بِاَنْ تَكُونَ الْإِمَامُ فِى هَذَا الْمُقَامِ وَيَقْتَدِى بِهِ لِيُظْهِرَ مُتَابِعَتَهُ لِنَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا أَشَارَ إِلَى هَذَا الْمَعْنِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِهِ لَوْ كَانَ عِيسَى حَيًّا مَا وَسِعَهُ إِلَّا (شرح فقہ اکبر ملاعلی قاری صفحه ۱۰۰ مطبوعہ مصر ) اتَّبَاعِی ترجمہ:۔حضرت عیسی مہدی کے ساتھ ملیں گے، نماز کی اقامت کہی جائے گی تب مہدی آگے کھڑا ہونے کے لئے حضرت عیسی کو اشارہ کریں گے مگر حضرت عیسی“ اس عذر پر انکار کریں گے یہ نماز آپ کی خاطر قائم کی گئی ہے پس اس وجہ سے آپ امامت کے زیادہ حقدار ہیں۔پس حضرت عیسی امام مہدی کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھیں گے تاکہ حضرت عیسی اس بات کو ظاہر کر دیں کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہیں جیسا کہ آنحضرت نے فرمایا ہے کہ اگر عیسی زندہ ہوتا تو اس کو میری پیروی کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا۔“ اب دیکھ لیں اس موقعے پر حضرت عیسی" کے آنحضرت کی متابعت کرنے کا ذکر ہے نہ کہ موسی کی متابعت کا ؟ پس مصری ایڈیشن میں جو عیسی کا لفظ ہے وہ " کا تب کی غلطی نہیں بلکہ ہندوستانی ایڈیشن (خادم) میں ” موسی“ کا لفظ لکھنا یقیناً تمہاری خیانت کا نتیجہ ہے۔۔اخرَجَ الطَّبَرَانِي فِي الْكَبِيرِ بِسَنَدِ رِجَالٍ ثِقَاتٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ ا إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ رَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكَ۔( بحوالہ بیج الکرامہ صفحہ ۴۲۸ ومواہب اللدنیہ جلد صفحه ۴۲ و جلالین زیر آیت یعنى انى متوليك راوى ابن عمر حاشیه ) ترجمہ تحقیق عیسی بن مریم ایک سو بیس سال تک زندہ رہے۔نیز دیکھو ابن کثیر برحاشیہ فتح البیان جلد ۲ صفحه ۴۹۔۵ - إِنَّ عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةً وَ إِنِّي لَا أُرَانِي إِلَّا ذَاهِبًا عَلَى رَأْسِ السِيِّينَ۔(کنز العمال الجزء اكتاب الفضائل فضائل سائر الانبياء صلوات الله و سلامه۔۔۔۔۔۔