مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 252 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 252

252 فعل کے ساتھ متعلق ہوسکتی ہے۔لہذا لازم آیا کہ آنحضرت سے پہلے ہی تمام رسول فوت ہوں ورنہ آنحضرت اور مرزا صاحب دونوں کی نفی ہوئی۔جواب : مِن قَبْلِهِ الرُّسُل “ کی صفت ہی ہے جس کے معنی ہیں کہ تمام وہ رسول فوت ہو گئے جو آنحضرت سے پہلے تھے اور صفت کا موصوف سے پہلے آنا جائز ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:۔صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ اللهِ (ابراهیم: ۳۲) عَزِيزٌ اور حمید اللہ کی صفات ہیں جو اس پر اس آیت میں مقدم مذکور ہیں۔چنانچہ لکھا ہے۔وَيَجُوزُ اَنُ يَكُونَ الْعَزِيزُ الْحَمِيدُ صِفَتَيْنِ مُتَقَدِّمَيْنِ وَ يُعَرِّبُ الْإِسْمُ الْجَلِيلُ مَوْصُوفًا مُتَأَخِرًا (روح المعانی زیر آیت الى صراط العزيز الحميد) ٢- أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ اللهَ رَبَّكُمُ (الصفت : ۱۲۷،۱۳۶) کیا تم بعل کو پکارتے ( پوجتے ) ہو اور اَحْسَنَ الْخَالِقِينَ ( یعنی سب سے اچھا بنانے والے ) خدا کو جو تمہارا رب ہے چھوڑتے ہو۔اس آیت میں اَحْسَنَ الْخَالِقِينَ صاف طور پر اللہ کی صفت ہے مگر موصوف یعنی اللہ بعد میں ہے، اور صفت احسن الخالقین اس پر مقدم مذکور ہے۔اسی طرح مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُل بھی صفت ہے اور اس پر مقدم مذکور ہے۔فلا اعتراض۔پانچویں دلیل: - وَالَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحَيَاءٍ ۚ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ (النحل : ۲۲،۲۱) ترجمہ :۔یہ مشرک جن لوگوں کو اللہ کے سوائے پکارتے ہیں وہ ایسے ہیں کہ انہوں نے کچھ پیدا نہیں کیا وہ پیدا کیے گئے ہیں۔مردہ ہیں زندہ نہیں اور نہیں جانتے کہ کب وہ اٹھائے جائیں گے۔استدلال :۔حضرت عیسی بھی ان ہستیوں میں سے ہیں جن کو معبود مانا جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ المُسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ (المائدة: ۱۸) پس وہ بھی وفات یافتہ ہیں۔ان کا کہیں استثناء نہیں۔نوٹ :۔بعض حیلہ ساز لوگ اس جگہ کہ دیا کرتے ہیں کہ اَمْوَاتُ۔میت کی جمع ہے یعنی مرنے والے ہیں کسی وقت ضرور مریں گے۔جواب :۔یہ بالکل غلط ہے کہ اَمْوَاتُ۔میت کی جمع ہے۔اَمْوَاتٌ تو میت کی جمع ہے جس کے معنے