مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 137
137۔داؤد۔۔۔۔سردار کا ہن ابیا تار کے عہد میں خدا کے گھر میں گیا اور نذر کی روٹیاں کھائیں۔(مرقس ۲/۲۶) حالانکہ وہ سردار بیا تار <mark>نہی</mark>ں بلکہ اخیملک تھا۔(اسموئیل ۲۱/۱) ۱۰۔غلط پیشگوئیاں قرآن مجید کی آیت:- فَلَا يُظهِرُ عَلى غَيْبَةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ (السجن : ۲۸،۲۷) کے مطابق ا<mark><mark>نبی</mark></mark>اء کی صداقت کا معیار ان کی کچی پیشگوئیاں ہیں اور ظاہر ہے کہ حضرت عیسی بھی بچے <mark><mark>نبی</mark></mark> ہونے کی وجہ سے اس میں داخل ہیں مگر انجیلی یسوع کی تمام پیشگوئیاں غلط نکلیں۔(۱) تم میں سے کئی زندہ ہوں گے کہ میں آجاؤں گا۔متی ۶/۲۸ او مرقس ۹/۱ (۲) شاگردوں کو کہا تم میرے ساتھ حکومت کرو گے۔متی ۱۹/۲۸ (۳) ساتھ مصلوب ہونے والے چور کو کہا۔تو میرے ساتھ آج ہی جنت فردوس میں ہوگا۔لوقا ۲۳/۴۳ مگر وفات کے تین دن بعد کہتا ہے کہ میں ابھی تک خدا کے پاس او پر <mark>نہی</mark>ں گیا۔یوحنا ۲۰/۱۷ (۴) پطرس کو جنت کی کنجیاں (متی ۱۶۱۱۹) مگر پھر اس کو شیطان کہا۔متی ۱۶/۲۳۔(۵) الف۔صرف یونس کا معجزہ ان کو دیا جائے گا۔متی ۱۲/۳۹۔ب۔یونس تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہا ( یوناہ باب آخری آیت پرانی بائبل ایڈیشن ۱۸۸۷ء) ج۔یسوع صرف ایک ہی دن زمین میں رہا۔(لوقا ۲۴/۱ دستی ۲۸/۱) د یونس مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہا مگر بقول عیسائیاں مرکز رہا۔۱۱۔ملعون قرآن مجید نے حضرت عیسی علیہ السلام کو جَعَلَنِی مُبْرَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ (مریم: ۳۲) کے الفاظ میں مبارک قرار دیا ہے مگر انجیلی یسوع بروئے انجیل لعنتی تھا۔ا۔الف میسج لعنتی تھا کیونکہ صلیب پر لٹکایا گیا۔(گلتیوں۳/۱۳) ب۔جو صلیب دیا جائے وہ خدا کا ملعون ہے۔(استثنا ۲۱/۲۳) ۲۔پطرس کو کہا۔جو تو زمین پر باندھے گا۔آسمان پر وہی بند ھے گا۔(متی ۱۶/۱۹ و ۱۸/۱۸) پطرس نے یسوع کو لعنت کی۔(متی ۲۶/۷۴)