مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 131
131 حضرت مسیح علیہ السلام اور یسوع کے دو حلیے موجودہ انجیل نے یسوع کی ایسی گندی تصویر کھینچی ہے کہ اسے دیکھ کر کوئی منصف مزاج انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ خدا کے اس برگزیدہ نبی کی تصویر ہے جسے قرآن مجید نے حضرت عیسی علیہ السلام اور مسیح ابن مریم کے نام سے موسوم کیا ہے۔ا۔نسب نامہ قرآن مجید حضرت عیسی علیہ السلام کے نسب نامہ کو بالکل پاک اور مطہر قرار دیتا ہے جیسا کہ فرمایا ہے : مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا (مریم: ۲۹) مگر انجیل کے یسوع کا نسب نامہ سخت نا پاک اور گندہ ہے۔چنانچہ انجیل متیالا میں یسوع کا نسب نامہ“ کے عنوان کے نیچے تین عورتوں تا مار، راحاب اور ریاہ کی بیوی ( بنت سبع ) کا ذکر ہے (متی باب ۱ آیت ۷،۵،۲ ) اور تورات میں لکھا ہے کہ یہ تینوں بدکار اور زنا کار عورتیں تھیں۔ملاحظہ ہو: راحاب فاحشہ تھی۔( یشوع ۲/۱) تا مار نے اپنے خسر سے زنا کیا۔( پیدائش ۳۸/۱۶) بنت سبع زوجہ اور یاہ نے (نعوذ باللہ ) داؤد سے زنا کیا۔(۲ سموئیل ۱۱/۲) تو رات میں ہے:۔بدکاروں کی نسل کبھی نام آور نہ ہوگی۔(یسعیاہ ۱۴/۲۰) حرامی بچہ دس پشت تک خدا کی بادشاہت میں داخل نہ ہوگا۔‘ (استثنا ۲۳/۱) ۲۔مریم کا صدیقہ ہونا قرآن مجید نے حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ کو صدیقہ قرار دیا ہے۔فرمایا:۔واقه صديقة (المائدة: ۷۶) نیز فرمایا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبَّهَا (التحریم : ۱۳) گویا وہ حضرت عیسی پر کامل طور پر ایمان لائی اور خدا کی باتوں پر کما حقہ عمل کرتی تھی۔مگر انجیلی یسوع کے متعلق انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی ماں اس پر ایمان نہ لائی تھی۔چنانچه متی ۴۶ تا ۱۲/۵۰ و مرقس ۳۱ تا ۳/۳۵ میں ہے کہ اس کی ماں اور اس کے بھائی جب یسوع کو ملنے آئے تو وہ اپنے شاگردوں میں کھڑا تھا۔کسی نے جب اس کو بتایا کہ تیری ماں اور تیرے بھائی تجھ سے ملنا