مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 83 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 83

83 سے پاک تھا، اس لئے وہ بھی خدا ہوا۔زکریا کی بیوی بھی گناہ سے پاک تھی اس لئے وہ بھی خدا ہوئی اور خدا کی بیوی بھی۔اس حساب سے بیٹی بھی خدا ٹھہرا۔کیونکہ اس کی ماں بھی خدا ، باپ بھی خدا، بلکہ یچی مسیح سے بڑا خدا ہونا چاہیے۔کیونکہ مسیح کی ماں تو انسان تھی اور بیٹی کے ماں باپ دونوں خدا تھے۔ملک صدق سالم بھی خدا ہونے کا مستحق ہے کیونکہ وہ آدم کی اولا د سے نہ تھا۔اور جو آدم کی اولاد سے نہ ہو۔وہ گناہ سے پاک ہوتا ہے۔اور جو گناہ سے پاک ہو وہ خدا ہوتا ہے۔اس لئے ملک صدق سالم بھی خدا ہوا۔پھر تمام فرشتے بھی خدا ہیں کیونکہ وہ گناہ سے پاک ہیں۔پھر تمام حیوانات چرند و پرند خدائی کے حقدار ہیں کیونکہ وہ گناہوں میں آلودہ نہیں۔نویں دلیل:۔خود تین دن مردہ رہ کر پھر زندہ ہو گیا۔جواب: مسیح جسمانی طور پر مرکز نہیں جیا بلکہ روحانی طور پر زندہ کیا گیا۔الف۔اپطرس ۳/۱۸۔وہ جسم کے اعتبار سے مارا گیا مگر روح کے اعتبار سے زندہ کیا گیا۔“ ب ” جس طرح یسوع مرکز جیا اسی طرح ہم بھی مر کر جیتے ہیں۔“ (رومیوں ۶/۱۰ ۱۰۹۔۸/۱۱ و پطرس ۲/۲۴) مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوا مسیح در اصل صلیب پر فوت نہ ہوا تھا۔بوجہ ذیل: (۱) مسیح کا اپنے واقعہ صلیب کو یونس نبی سے مشابہ قرار دینا۔مگر یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی اور نشان ان کو نہ دیا جائے گا۔‘ ( متی ۱۲٫۳۹) (۲) پیلاطوس کی بیوی کو خواب آیا تھا کہ اگر مسیح ہلاک ہو گیا تو پھر تم ہلاک کئے جاؤ گے لیکن ان کا تباہ و برباد نہ ہونا۔(متی ۲۷/۱۹) (۳) پیلاطوس اس کے چھوڑنے کی کوشش کرنے لگا۔“ (یوحنا ۱۹/۱۲) (۴) حضرت مسیح کی دعا ایلی ایلی لما سبقتنی بھی مانع ہے۔(متی ۲۷٫۴۶) (۵) صرف ایک گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ صلیب پر رہنا۔(1) پہلو چھیدنے سے خون نکلنا۔(۷) مسیح کی ہڈیاں نہ توڑی جانا۔( مرقس ۱۵/۲۳) (یوحنا ۱۹/۳۴) ( یوحنا ۱۹۳۳)