مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 67 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 67

67 صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از روئے ویدک دھرم از مهاشه محمد عمر صاحب مولوی فاضل ا۔پہلا معیار :۔ایشوری گیان حاصل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کی زندگی پاک اور پوتر ہو۔چنانچہ آریہ سماج کے بانی مہرشی دیانند سرسوتی جی نے ستیارتھ پر کاش میں لکھا ہے کہ چاروں رشیوں پر ہی کیوں وید کا گیان ہوا؟ جواب:۔وہی تمام لوگوں سے اعمال اور اخلاق کے لحاظ سے پاک اور پوتر تھے اس لئے پر ما تمانے اُن کو ویدوں کا گیان دیا۔“ پس جو کوئی دعویٰ الہام کرے اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کی آتما پوتر اور اس کا جیون پاک وصاف ہونا چاہیے۔کر سکتے۔“ حضرت مرزا صاحب: کون تم میں ہے جو میری سوانح زندگی میں کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے۔“ (تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۴) دوسرا معیار:۔جو پر بھو کے بھگت اور اس کی سیوا میں لگے رہتے ہیں اُن کا مقابلہ دشمن نہیں رگ وید منڈل نمبر ۵ سوکت نمبر ۴) لیکھرام کا آپ کے ساتھ مقابلہ کرنا اور مباہلہ میں مارا جانا۔گنگا بشن نامی ایک آریہ کا ہلاک ہونا جو پہلے آپ کے مقابلہ پر آیا لیکن پھر ڈر کر کہیں بھاگ گیا۔مگر خدا نے پھر بھی اس کو نہ چھوڑا۔۔تیسرا معیار : " پر بھو جس کا رکھشک (مددگار ) ہوتا ہے۔وہ مضبوط ہوتا ہے اور بل کو پراپت ہوتا ہے۔ر گوید منڈل نمبر۷ سوکت نمبر ۳۲ منتر (۱۶) یعنی خدا تعالیٰ جس کی حفاظت کرتا ہے اس کو کوئی مٹا نہیں سکتا وہ دنیا میں باوجود مخالفین کے زیادہ ہونے کے دنیا میں ترقی کرتا جاتا ہے چنانچہ حضرت اقدس علیہ السّلام کے خلاف لوگوں نے کئی منصوبے کئے تا کہ آپ کو قتل کر دیں لیکن خدا نے اس اصول کے مطابق آپ کی حفاظت کی اور آپ کو ان لوگوں کے منصوبوں سے بچالیا۔چنانچہ لیکھرام کے قتل پر آریوں اور ہندوؤں نے بزور کوشش کی کہ آپ کو نقصان پہنچے اور آپ کے قتل کے منصوبے سوچے گئے لیکن خدا نے ان میں دشمنوں کو نا کام رکھا۔