مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 931
931 بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے۔“ ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۰۶) ۲۷۔میں جب کہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیشگوئی کے قریب خدا کی طرف سے پا کر بچشم خود 66 دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہوگئیں تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کرسکتا ہوں۔“ ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱) ۲۸۔اس واسطہ کو لحوظ رکھ کر اور اس میں ہو کر اور اس کے نام محمد اور احمد سے مسٹمی ہو کر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی ہوں۔“ ۲۹۔میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں۔“ ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱) آخری خط حضرت اقدس مندرجہ اخبار عام لا ہور ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء) ۳۰۔میں صرف اسی وجہ سے نبی کہلاتا ہوں کہ عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے یہ معنے ہیں کہ خدا سے الہام پا کر بکثرت پیشگوئی کرنے والا اور بغیر کثرت کے یہ معنے تحقیق نہیں ہو سکتے۔“ آخری خط حضرت اقدس مندرجہ اخبار عام لاہور ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء) ۳۱۔”ہمارا دعوی ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔دراصل یہ نزاع لفظی ہے خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہوا ور اس میں پیشگوئیاں بھی کثرت سے ہوں اسے نبی کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے۔پس ہم نبی ہیں۔“ " ( بدر ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء جلد نمبر ۹ صفحه ۲ کالم نمبر ) ۳۲۔پس اسی بنا پر خدا نے میرا نام نبی رکھا ہے کہ اس زمانہ میں کثرت مکالمہ مخاطبہ الہیہ اور کثرت اطلاع بر علوم غیب صرف مجھے ہی عطا کی گئی ہے۔“ آخری خط حضرت اقدس مندرجہ اخبار عام لاہور ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء) جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے۔تو میں کیونکر انکار کر سکتا ہوں۔میں اس پر قائم ہوں ، اس وقت تک جو اس دنیا سے گذر جاؤں۔“ آخری خط حضرت اقدس مندرجہ اخبار عام لاہور ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء )