مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page ix
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت ملک برکت علی رضی اللہ عنہ سید الاولین والآخرین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضور آل واصحاب ، اہل بیت اور خلفاء نیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے رفقاء اور خادمانِ سلسلہ پر لاکھوں لاکھ درود وسلام کے بعد میں اپنے والد مرحوم و مغفور حضرت ملک برکت علی رضی اللہ عنہ کا نام زیب عنوان کرتا ہوں جن کا عشق دین اور جوش تبلیغ مجھے ورثہ میں ملا اور جن کی تعلیم وتربیت سے میں خدام احمد بیت میں شمار ہونے کے قابل بنا۔اور جن کی وفات پچھلے سال آج کے دن ۲۰ / دسمبر کو ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان پر اپنے بے شمار فضل نازل فرمائے اور جنت کے اعلیٰ مقامات میں اپنے خاص محبوبوں اور پیاروں میں جگہ دے۔(آمین)