مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 855 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 855

855 امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زائدہ نام کی باندی کی حدیث مشہور ہے کہ ایک روز پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور آپ کو سلام کہا۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے زائدہ! کیوں میرے پاس دیر سے آئی ہو۔تو مُوَفَّقَہ ہے اور میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں۔“ تلخیص از کشف المجوب مترجم اردو شائع کردہ شیخ الہی بخش محمد جلال الدین مطبوعه ۱۳۱۴ھ باب معجزات و کرامات کا فرق ) ز۔حضرت داتا صاحب تحریر فرماتے ہیں۔فقیہوں کا اتفاق ہے کہ جب راگ درنگ موجود نہ ہوں اور آوازوں کے سننے سے بری نیت ظاہر نہ ہو تب اس کا سننا مباح ہے اور اس پر بہت آثار و اخبار لاتے ہیں۔جیسے کہ عائشہؓ سے روایت ہے:۔66 قَالَتْ كَانَتْ عِنْدِي جَارِيَّةٌ تُغَنِّى فَاسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَلَمَّا أَحَسَّتْهُ وَ سَمِعَتْ حِسَّهُ فَرَّتْ فَلَمَّا دَخَلَ عُمَرُ تَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ مَا أَضْحَكَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ كَانَتْ عِنْدَنَا جَارِيَّةٌ تُغَنِّى فَلَمَّا سَمِعَتْ حِسَّكَ فَرَّتْ فَقَالَ عُمَرُ فَلا أَبْرَحُ حَتَّى اَسْمَعَ مَا سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ۔ترجمہ :۔عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا ہے۔میرے پاس ایک لونڈی گا رہی تھی اتنے میں حضرت عمرؓ نے اندر آنے کی اجازت چاہی۔جب اس لونڈی نے معلوم کیا اور ان کے آنے کی آواز سنی تو بھاگ گئی۔پھر جب حضرت عمر اندر داخل ہوئے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے۔تب حضرت عمر نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! آپ کس بات پر ہنستے ہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ ہمارے پاس لونڈی گا رہی تھی۔جب اس نے آپ کی آواز سنی تو بھا گی۔پھر حضرت عمر نے کہا کہ میں نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ حضرت کا سنا ہوا نہ سنوں۔پھر رسول اللہ صلعم نے اس کو بلایا۔تب وہ آکر گانے میں مصروف ہوئی اور رسول اللہ صلعم سنتے تھے اور اکثر اصحاب نے ایسی روایت بیان کی ہے۔(کشف المحجوب مترجم اردو صفحه ۴۶۲ لحن اور آواز سنے کا باب صفحہ ۴۶۹، صفحہ ۴۷) ۴۔اولیاء امت کی مثالیں الف۔حضرت داتا گنج بخش تحریر فرماتے ہیں:۔جوانمردوں کا سپاہی اور خراسان کا آفتاب ابو حامد احمد بن خضر و بی بیخی رحمۃ اللہ علیہ بلند اور