مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 806
806 رُو سے یہ اعتقادر کھتے ہیں کہ وہ حمل محض خدا کی قدرت سے تھا۔‘ (چشمہ مسیحی روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۵۶) باقی رہا حضرت مریم کا خدا تعالیٰ کی قدرت مجردہ سے حاملہ ہو جانے کے بعد یوسف سے نکاح کر لینا۔یہ کوئی ناجائز فعل نہیں ہے اور اس کے لئے تاریخی طور پر ثبوت موجود ہے۔چنانچہ تاریخ کی مشہور و معروف کتاب الکامل ابن اثیر میں لکھا ہے:۔قَدْ ذَكَرُنَا حَالَ مَرْيَمَ فِى خِدْمَةِ الْكَنِيسَةِ وَكَانَتْ هِيَ وَابْنُ عَمِّهَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنَ مَاثَانِ النَّجَّارُ يُلِيَانِ لِخِدْمَةِ الْكَنِيسَةِ وَكَانَ يُوسُفُ حَكِيْمًا نَجَّارًا يَعْمَلُ بِيَدِهِ وَيَتَصَدَّقُ بِذلِكَ وَقَالَتِ النَّصَارَى إِنَّ مَرْيَمَ كَانَ قَدْ تَزَوَّجَهَا يُوْسُفُ ابْنُ عَمِّهَا إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يُقَرِّبُهَا إِلَّا بَعْدَ رَفْعِ الْمَسِيحِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَكَانَتْ مَرْيَمُ إِذَا نَفِدَ مَآءُ هَا وَمَآءُ يُوْسُفَ بْنِ عَمِهَا أَخَذَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَلْتَهُ وَانْطَلَقَ إِلَى الْمَغَارَةِ الَّتِي فِيهَا الْمَاءُ يَسْتَعْذِبَانِ مِنْهُ ثُمَّ يَرْجِعَانِ إِلَى الْكَنِيسَةِ فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِى لَقِيَهَا فِيهِ الْجِبُرَائِيلُ نَفِدَ مَآءُ هَا فَقَالَتْ لِيُوْسُفَ لِيَذْهَبُ مَعَهَا إِلَى الْمَاءِ فَقَالَ عِنْدِي مِنَ الْمَاءِ مَا يَكْفِيُنِي إِلَى غَدٍ فَاخَذَتْ قُلْتَهَا وَانْطَلَقَتْ وَحْدَهَا حَتَّى دَخَلَتِ الْمَغَارَةَ فَوَجَدَتْ جِبْرَائِيلَ۔(تاريخ كامل ابن اثير ذكر ولادة المسيح عليه السلام) ترجمہ: حضرت مریم کے کلیسا کی خدمت کا حال ہم نے اوپر ذکر کر دیا ہے۔مریم اور اس کے چچا کا بیٹا یوسف بن یعقوب بن ماثان نجار۔دونوں کلیسا کی خدمت پر مقرر تھے اور یوسف حکیم اور ترکھان تھا جو اپنے ہاتھوں سے کام کر کے صدقہ دیا کرتا تھا اور عیسائی کہتے ہیں کہ مریم سے اس کے چچا کے بیٹے یوسف نے نکاح کر لیا ہوا تھا۔لیکن حضرت عیسی کے رفع کے بعد تک وہ حضرت مریم کے نزدیک نہیں گیا تھا۔واللہ اعلم ! اور مریم اور یوسف کے مشکیزے کا پانی جب ختم ہو جاتا تو وہ دونوں اپنا اپنا برتن لیتے اور اس غار میں جاتے جہاں پانی تھا۔اور وہاں سے پانی لے کر واپس گرجا میں آجاتے تھے لیکن جس دن حضرت جبرائیل حضرت مریم سے ملے اس دن حضرت مریم کا پانی ختم ہو گیا تھا اور انہوں نے یوسف سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ پانی لینے چلے مگر اس نے جواب دیا میرے پاس ہنوز پانی ہے جو کل تک کفایت کرے گا۔پس مریم نے اپنا برتن لیا اور اکیلی چل پڑی۔یہاں تک کہ غار میں داخل ہوئی اور وہاں پر انہوں نے جبرائیل کو دیکھا۔“