مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 735 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 735

735 ہوں کہ کوئی اس امر میں اختلاف نہیں کر سکتا کہ عربی زبان میں دجال سے زیادہ ذلیل نام اور کوئی نہیں ہوسکتا۔آپ نے دعوئی مسیحیت کے بعد جو سب پہلی کتاب ”ازالہ اوہام لکھی اسی میں آپ نے بدلائل بینہ یہ ثابت کیا کہ احادیث نبوی میں جس دجال کے آخری زمانہ میں ظہور کی خبر دی گئی تھی وہ یہی انگریز قوم ہے۔آپ نے ریل گاڑی کو خر دجال“ قرار دیا۔کیونکہ احادیث نبوی اور روایات میں جو علامات ’دجال اور اس کے گدھے کی بتائی گئی تھیں وہ انگریز اور ان کی ایجاد کردہ ریل گاڑی میں پائی جاتی تھیں۔دجال کے کانا ہونے کی تشریح احادیث نبوی میں یہ بتایا گیا تھا کہ دجال‘ دائیں آنکھ سے کانا ہوگا لیکن اس کی بائیں آنکھ کی نظر غیر معمولی طور پر تیز ہوگی۔اور اس کی تشریح علماء گزشتہ نے یہ کی تھی کہ دائیں آنکھ سے دین اور بائیں آنکھ سے دنیا مراد ہے۔دائیں آنکھ سے دجال کا نا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ دین اور روحانیت سے یکسر بے بہرہ ہوگا لیکن اس کی بائیں آنکھ کے اچھا اور عمدہ ہونے بلکہ بموجب حدیث مسند احمد (باب خروج دقبال) بروایت ابن عباس كَأَنَّهُ كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ ( چمکتے ستارے کی طرح) ہونے سے مراد یہ تھی کہ وہ دنیوی اور مادی امور میں ترقی کرے گا اور دنیوی نقطہ نگاہ سے اس کے کام قابل تعریف ہوں گے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ہمیشہ اپنی تحریرات میں انگریزوں کے ان دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھا یعنی ان کے دنیوی نظام کے قابل تعریف حصہ کو سراہا لیکن دینی اور روحانی امور میں ان کی ضلالت وگمراہی کی سخت سے سخت الفاظ میں مذمت کی۔خیر دنبال کی علامات پھر خرد جبال کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی تھی کہ وہ ایک ایسی سواری ہوگی جو آگ اور پانی کے یکجا بند کرنے سے (بھاپ سے چلے گی) تَخْرُجُ نَارٌ مِّنْ حَبْسِ سَيْلٍ تَسِيرُ سَيْرَ بَطِيْئَةِ مَطِيْئَةَ الْإِبِلِ تَسِيرُ بِالنَّهَارِ وَ تُقِيمُ بِاللَّيْلِ تَغُدُو وَ تَرُوْحُ مَنْ أَدْرَكَتُهُ أَكَلَتْهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَغْوِيُّ وَابْنُ قَانِعٍ وَابْنُ حَبَّانَ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْحَاكِمُ وَابْنُ نُعَيْمٍ وَالْبَيْهَقِيُّ۔(کنز العمال باب منتخب علامات کبری قیامت و مسک العارف صفحه ۵۰ مطبع ضیاء الاسلام پر لیس قادیان مؤلف سید محمد احسن ) ترجمہ: وہ سواری پانی اور آگ کے بند کرنے سے اونٹوں کی طرح چلے گی۔کبھی دن کو چلے