مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 724 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 724

724 ہماری کتابوں کو دیکھے کہ کس قدر ہم اس اعتقاد کے دشمن ہیں۔“ مجھے افسوس ہے کہ سول ملٹری گزٹ کے ایڈیٹر کو ان واقعات کی کچھ بھی اطلاع ہوتی تو وہ ایسی تحریر جو انصاف اور سچائی کے برخلاف ہے ہرگز شائع نہ کرتا۔( تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه۱۹۲ تا صفحه۱۹۹) علاوہ ازیں شیخ محمد حسین بٹالوی نے کئی رسائل شائع کئے جن میں یہ لکھا ہے کہ یہ شخص گورنمنٹ انگریزی کا ”باغی“ ہے۔چنانچہ اس کا ذکر حضرت مرزا صاحب نے مختلف کتب اور اشتہارات میں کیا ہے۔چند عبارتیں ملاحظہ ہوں۔الف۔چونکہ شیخ محمد حسین بٹالوی اور دوسرے خود غرض مخالف واقعات صحیحہ کو چھپا کر عام لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ایسے ہی دھوکوں سے متاثر ہو کر بعض انگریزی اخبارات جن کو واقعات صحیحہ نہیں مل سکے ہماری نسبت اور ہماری جماعت کی نسبت بے بنیاد باتیں شائع کرتے ہیں۔سو ہم اسی اشتہار کے ذریعہ سے اپنی محسن گورنمنٹ اور پبلک پر یہ بات ظاہر کرتے ہیں کہ ہم ہنگامہ اور فتنہ کے طریقوں سے بالکل متنفر ہیں۔“ (اشتہار ۲۷ فروری ۱۸۹۵ تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه۱) پھر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مخاطب کر کے لکھتے ہیں :۔آپ نے جو میرے حق میں گورنمنٹ کے باغی ہونے کا لفظ استعمال کیا ہے یہ شاید اس لئے کیا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ نالش اور استغاثہ کرنے کی میری عادت نہیں ورنہ آپ ایسے صریح جھوٹ سے ضرور بچتے۔( تبلیغ رسالت ۴ صفحه ۲۵ نیز دیکھو تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۹۲) ۴۴۔تریاق القلوب کی پچاس الماریوں والی عبارت اسی طرح احراری معترضین تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۵۵ کی عبارت بھی خوشامد کے الزام کی تائید میں پیش کیا کرتے ہیں۔اس میں پچاس الماریوں“ کے الفاظ کو خاص زور سپیش کرتے ہیں لیکن جو شخص اصل کتاب نکال کر اس میں سے یہ عبارتیں پڑھے گا اسے فی الفور معلوم ہو جائے گا کہ حضرت مرزا صاحب نے وہاں بھی انگریزی حکومت کی تائید میں جو کچھ تحریر فرمایا ہے وہ بطور ذب“ کے ہے۔یعنی مخالفین کے الزام ”بغاوت کی تردید میں لکھا ہے۔چنانچہ تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۵۵ کی وہ عبارت جسے احراری معترضین پیش کرتے ہیں اس سے پہلے یہ الفاظ ہیں:۔