مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 570
570 اگر تو بہ نہ کریں گے۔(دیکھومندجہ بالا اقتباس نمبر۲ از اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء) تو تین اور اڑھائی سال کے عرصہ میں ہلاک ہو جائیں گے اور انکی ہلاکت کے بعد محمدی بیگم ” بیوہ ہو کر حضرت کے نکاح میں آئے گی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود نے خود اسی اشتہار 20 فروری 1886ء میں صاف طور پر تحریر فر ما دیا ہے:۔” خدا تعالیٰ نے اس عاجز کے مخالف اور منکر رشتہ داروں کے حق میں نشان کے طور پر یہ پیشگوئی ظاہر کی ہے کہ ان میں سے جو ایک شخص احمد بیگ نام ہے اگر وہ اپنی بڑی لڑکی اس عاجز کو نہیں دے گا تو تین برس کے عرصہ تک بلکہ اس سے قریب فوت ہو جائیگا اور وہ جو اس سے نکاح کرے گا روز نکاح سے اڑھائی برس کے عرصہ میں فوت ہو جائے گا اور آخر وہ عورت میرے نکاح میں آئے گی۔“ ۲۔اس سے بھی واضح حوالہ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محمدی بیگم کا حضرت کے نکاح میں آنا ، احمد بیگ اور سلطان محمد دونوں کی موت پر موقوف تھا ، یہ ہے:۔يَمُوتُ بَعْلُهَا وَأَبُوهَا إِلى ثَلاثِ سَنَةٍ مِنْ يَوْمِ النِّكَاحِ ثُمَّ نَرُدُّهَا إِلَيْكَ بَعْدَ مَوْتِهما (کرامات الصادقین آخری ٹائٹل پیج ) کہ اس کا خاوند اور باپ یوم نکاح سے تین سال کے عرصہ میں مر جائیں گے اور ان دونوں کی موت کے بعد ہم اس عورت کو تیری طرف واپس لائیں گے۔۔اس سے بھی واضح حوالہ جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ نکاح کی پیشگوئی اصل پیشگوئی نہ تھی، بلکہ اصل پیشگوئی احمد بیگ اور سلطان محمد کی ہلاکت تھی ، یہ ہے:۔كَانَ أَصْلُ الْمَقْصُودِ الْإِهْلافُ وَتَعْلَمُ أَنَّهُ هُوَ الْمَلَاكُ، وَأَمَّا تَزَوِّيْجُهَا إِيَّايَ بَعْدَ إِهْلَاكِ الْهَالِكِيْنَ وَالْهَالِكَاتِ ، فَهُوَ لِإِعْظَامِ الْآيَةِ فِي عَيْنِ الْمَخْلُوقَاتِ (انجام آتھم ، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۱۶-۲۱۷) کہ میری پیشگوئی کا اصل مقصد تو ( ان دونوں ) کا ہلاک کرنا تھا اور اس عورت کا میرے نکاح میں آنا ان کی موت کے بعد ہے، اور وہ بھی محض نشان کی عظمت کو لوگوں کی نظر میں بڑھانے کے لئے نہ کہ اصل مقصود۔غرضیکہ یہ ثابت ہو گیا کہ حضرت مسیح موعود کی اصل پیشگوئی یہ تھی کہ مرزا سلطان محمد اور احمد بیگ اگر تو بہ نہ کریں گئے تو تین سال کے عرصہ میں فوت ہو جائیں گے اور ان کی وفات کے بعد محمدی بیگم حضرت کے نکاح میں آئے گی۔یہاں پر طبعا سوال پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو یہ بتایا کہ احمد بیگ اور سلطان محمد اگر تو بہ نہ کریں گے تو تین برس کے عرصہ میں ہلاک ہوں گے، جب خدا نے تو بہ کی شرط لگا دی