مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 536 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 536

536 روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۵۹ بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر ۳ و تذکرہ صفہ ۹۲ مطبوعہ ۲۰۰۴ ء پر ہے۔Then will you go to Amritsar ”دن ول یو گوٹو امرت سر 66 یعنی تب تم امرتسر بھی جاؤ گے۔اس الہام میں فقرہ go to Amritsar استعمال ہوا ہے۔جس سے معلوم ہوا کہ مہم (خدا تعالیٰ ) کو تو go to کا محاورہ معلوم تھا مگر اس کے لکھنے میں سہو کتابت کے باعث لفظ to رہ گیا۔اس قسم کا سہو اس قدر عام ہے کہ اس کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں سمجھی جاتی لیکن ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک دوسرے الہام کو بطور دلیل پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ معترضین کا اعتراض سراسر باطل ہے۔۲۔لفظ «ضلع“ کا استعمال انگریزی میں مندرجہ بالا الہام سے اگلا الہام ہے:۔(۲) "He halts in the Zilla Peshawar" کہ وہ ضلع پشاور میں قیام کرتا ہے۔(تذکرہ صفحہ۹۲ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) اس الہام پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ انگریزی میں لفظ ” ضلع استعمال نہیں ہوتا۔جواب:۔غلط ہے۔انگریزی میں لفظ ضلع کا استعمال ہوتا ہے۔ا۔دی نیو آکسفورڈ ڈکشنری "by Judy Pearsall under word "Zilla لکھا ہے:۔ZILLAH:- ADMINISTRATIVE DISTRICT۔۲:۔دی پبلک سروس انکوائریز ایکٹ کی دفعہ نمبر ۸ میں دو دفعہ یہ لفظ ”ضلع انگریزی میں استعمال ہوا ہے۔دیکھو دی پنجاب کورٹس ایکٹ مرتبہ وشائع کردہ شمیر چند بیرسٹر ایٹ لاء مطبوعہ ۱۹۳۳ء صفحه ۸۳۔علاوہ ازیں آکسفورڈ ڈکشنری زیر لفظ "Zilla" پر لفظ ضلع موجود ہے۔۳۔بائی“ بمعنے ”ساتھ“ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے:۔GOD IS COMING BY HIS ARMY ( گاڈ از کمنگ بائی ہر آرمی ) ( تذکره صفحه ۵۲ مطبوعه ۲۰۰۴ء)