مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 500 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 500

500 نبیوں اور ولیوں کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہے۔غرضیکہ اس کے بعد تجھ کو درجہ تکوین (یعنی كُن فَيَكُونُ کرنے کا۔خادم ) عطا ہوگا اور تو اپنے ہی حکم اور اذنِ صریح سے پیدا کر سکے گا۔“ ( ندائے غیب صفحه ۲۴ متر جم صفحه ۳۲ از سید عبدالقادر جیلانی)۔جناب ڈاکٹر سر محمد اقبال بالِ جبریل میں فرماتے ہیں : خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے ا لَوْلاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفَلَاكَ جواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس الہام کی تشریح فرماتے ہیں :۔ا۔ہر ایک عظیم الشان مصلح کے وقت میں روحانی طور پر نیا آسمان اور نئی زمین بنائی جاتی ہے یعنی ملائک کو اس کے مقاصد کی خدمت میں لگایا جاتا ہے اور زمین پر مستعد طبیعتیں پیدا کی جاتی ہیں پس (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۲ حاشیه ) یہ اسی کی طرف اشارہ ہے۔“ ۲۔حضرت پیران پیر غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اولیاء اللہ اور واصل باللہ لوگوں کی تعریف میں فرماتے ہیں جو فتوح الغیب میں درج ہے۔بِهِمْ ثَبَاتُ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ وَقَرَارُ الْمَوْتَى وَالْأَحْيَاء إِذْ جَعَلَهُمْ مَلِيْكَهُمْ أَوْتَادًا لِلْارْضِ الَّتِي دَحَى فَكُلٌّ كَالْجَبَلِ ( فتوح الغیب مقاله ۱۴ آخری سطور نیز قلائد الجواہر حاشیہ صفحہ ۲۸) ترجمہ :۔انہیں ہی کی وجہ سے زمین و آسمان اور زندوں اور مردوں کا قیام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ الَّذِي رَسَا۔" نے ان کو گستردہ زمین کے لئے بطور میخ کے بنایا ہے اور ان میں سے ہر ایک کو ہ وقار ہے۔(ندائے غیب ترجمہ از اردو فتوح الغیب صفحه ۲۲ متر جم صفحه ۲۹ از سید عبدالقادر جیلانی) ۳۔حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ ایک اور جگہ فرماتے ہیں:۔بِهِمُ تَمُطُرُ السَّمَاءُ وَتُنْبِتُ الْاَرْضُ وَهُمْ شَمِنُ الْبَدْوِ وَالْعِبَادِ بِهِمُ يُدْفَعُ الْبَلَاءُ عَنِ الْخَلْقِ“ (رساله الفتح الربانی والفیض الرحمانی کلام الشیخ عبد القادر جیلانی مطبوع میمینه مصر جلد ۱۴۱۲) یعنی انہی اولیاء اللہ ہی کی وجہ سے آسمان بارش برساتا اور زمین نباتات اگاتی ہے اور وہ ملکوں اور انسانوں کے محافظ ہیں اور انہی کی وجہ سے مخلوقات پر سے بلا ملتی ہے۔