مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 470 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 470

470 پوچھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق چودہویں صدی کا مسجد دکہاں ہے تو اسے کیا جواب دو گے؟ اب تو چودھویں صدی میں سے بھی ۷۲ برس گزر گئے۔سچ تو یہی ہے کہ وقت تھا وقت مسیحانہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا ( مسیح موعود ) پس خدا کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت پر تبر نہ چلا ؤ اور مخالفین اسلام کو اسلام پر مزید اعتراضات کرنے کا موقع نہ دو۔سولھویں دلیل:۔وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ إِلَى رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَى مِنَ التَّوْرَيةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُةَ أَحْمَدُ (سورة الصف:۷) اور جب عیسی بن مریم نے کہا۔اے بنی اسرائیل! میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں۔تصدیق کرتا ہوں اس کی جو میرے سامنے ہے یعنی تو رات اور بشارت دیتا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا۔اس کا نام احمد ہوگا۔ان آیات میں حضرت عیسی علیہ السلام نے احمد رسول کی آمد کی بشارت دی ہے۔اور صرف اس کا نام بتانے پر ہی اکتفاء نہیں کیا بلکہ اس کی بعض نہایت ضروری علامات بھی بیان فرما دی ہیں۔اس پیشگوئی کے حقیقی مصداق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بلکہ آپ کا غلام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔اس کی کئی وجوہ ہیں :۔پہلی وجہ:۔ان آیات کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ:۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ (الصف: ۸) کہ اس شخص سے بڑھ کر اور کون ظالم ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( الہام کا جھوٹا دعویٰ کرے) اور وہ بلایا جائے گا اسلام کی طرف۔اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ جب احمد رسول اللہ آئے گا تو لوگ اس کی مخالفت کریں گے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر احمد رسول اللہ (نعوذ باللہ ) فی الواقعہ خدا کی طرف سے نہیں تو اندر میں صورت وہ