مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 265 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 265

265 ۱۷۔حضرت داتا گنج بخش تحریر فرماتے ہیں: اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے معراج کی رات آدم صفی اور یوسف صدیق اور موسیٰ کلیم اللہ اور ہارون حلیم اللہ اور عیسی روح اللہ اور ابراہیم خلیل اللہ کو آسمانوں میں دیکھا۔۔۔لا زمی وہ ان کی روحیں ہوں گی۔“ روح کو۔(كشف المحجوب مصنفہ حضرت داتا گنج بخش چھٹی فصل مترجم اردو صفحه ۴۲۲ مطبوعہ ۱۲۷۹ھ ) پس اگر حضرت عیسی جسم سمیت آسمان پر زندہ ہوتے تو آنحضرت ان کے جسم کو دیکھتے نہ کہ ۱۸۔حضرت امام رازی اپنی تفسیر میں حضرت ابو مسلم اصفہانی کا یہ قول نقل کرتے ہیں۔وَكُلُّ الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ يَكُونُونَ عِنْدَ بَعْثِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زُمْرَةِ الْامُوَاتِ وَالْمَيْتُ لَا يَكُونُ مُكَلَّفًا - ( تفسیر کبیر رازی جلد ۲ صفحہ ۷۳۷ مطبوعہ مصر آل عمران ع۹ زیر آیت وَ إِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيْنَ ) یعنی کل انبیاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت فوت ہوکر زمرہ اموات میں شامل ہو چکے تھے اور کسی حکم پر عمل کرنے کے لئے وہ مکلف نہ رہے تھے۔۱۹۔حضرت خواجہ محمد پارسا اپنی کتاب فصل الخطاب کے صفحہ ۴۷۴ پر تحریر فرماتے ہیں:۔وَ مُوسَى وَعِيسَى عَلى نَبِيِّنَا وَ عَلَيْهِمُ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ لَوْ أَدْرَكَاهُ لَزِمَهُمَا الدُّخُولُ فِي شَرِیعته - کہ اگر حضرت موسی و حضرت عیسی آنحضرت کے زمانہ کو پاتے تو ان پر آپ کی شریعت میں داخل ہو نا لا زم تھا۔حیات مسیح کا عقیدہ مسلمانوں میں کیونکر آیا؟ فتح البیان جلد ۲ صفحہ ۴۹ پر لکھا ہے:۔فَفِی زَادِ الْمَعَادِ لِلْحَافِظِ ابْنِ قَيْمٍ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى مَا يُذْكَرُ أَنَّ عِيسَى رُفِعَ وَ هُوَ ابْنُ ثَلاثٍ وَ ثَلاثِينَ سَنَةٍ لَا يُعْرَتْ بِهِ أَثْرٌ مُتَّصِلٌ يَجِبُ الْمَصِيرُ إِلَيْهِ۔قَالَ الشَّامِيُّ وَهُوَ كَمَا قَالَ فَإِنَّ ذَلِكَ إِنَّمَا يُرُواى عَنِ النَّصَارَى ترجمہ:۔حافظ ابن قیم کی کتاب زاد المعاد میں لکھا ہے کہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی ۳۳۴ سال کی عمر میں اٹھائے گئے اس کی تائید کسی حدیث سے نہیں ہوتی تا اس کا ماننا واجب ہو۔شامی نے کہا