مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 180 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 180

180 ۴۔مبین صفحہ ۲۸۔ظَهَرَ نِشَانُ مَا ظَهَرَ فِي الْإِبْلَاءِ شِبُهَةٌ كَمَا رَتَيْتُمْ وَسَمِعْتُمْ۔کہ بہاء اللہ اس شان سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ بینظیر ہے جیسا کہ خود تم نے اس کو دیکھا اور سنا ہے۔۵۔مبین پہلا باب سورة الهيكل صفحه ۵ : "يَعْتَرِضُونَ عَلَى الَّذِي شَعْرَةً مِنْهُ خَيْرٌ عِنْدَ اللهِ مِمَّنْ فِي السَّمواتِ وَالْاَرْضِ “ کہ تم اس پر اعتراض کرتے ہو کہ جس کا ایک بال خدا کے نزدیک آسمانوں اور زمینوں کی تمام مخلوقات سے بہتر ہے۔( آسمان وزمین کی مخلوقات میں ملائکہ رسل سے افضل ہونے کا دعویٰ)۔مبین ۴۶ الوح رئیس۔مَالَكُمُ أَعْرَضْتُمُ عَنِ الَّذِي خُلِقْتُمُ لَا مُرِهِ۔اے لوگو تمہیں کیا ہو گیا جو اس ذات ( بہاء اللہ ) سے روگردانی کرتے ہو۔جس کے حکم سے تم کو پیدا کیا گیا ہے۔ے۔کتاب الاقدس صفحہ ۷۵ مطبع الناصری بمبئی ۱۳۱۴ھ۔إِنَّا خَلَقْنَا الْخَلْقَ لِهَذَا الْيَوْمِ“ " کہ ہم نے تمام مخلوقات کو بہاء اللہ کے ظہور فرمانے کے دن کے لئے پیدا کیا ہے۔مبین صفحه ۳۱۵ لَوْلَا هُ مَا نَزَلَ الْوَحْيُ فِي اَزْلِ الأَزَالِ“۔کہ اگر یہ بہاء اللہ نہ ہوتا تو ازل سے ابد تک کسی پر بھی وحی کا نزول نہ ہوتا۔۔بہاء اللہ اپنی کتاب ادعیہ محبوب صفا صفحه ۱۹۵ محفل روحانی ملی بهائیان پاکستان طبع و نشر نمود۔۱۶ ابدیع میں باب کی نسبت لکھتا ہے کہ " إِنَّهُ سُلْطَانُ الرُّسُلِ “ باب تمام رسولوں کا بادشاہ ہے یہ دوسری طرف باب کی عبارت الواح مبارکہ صفحہ 11 میں بہاء اللہ نے نقل کی ہے کہ محمد رسول را مبعوث می فرمودیم کہ آنحضرت کو میں نے مبعوث کیا تھا۔اس سے ظاہر ہے کہ باب رسولوں کا بادشاہ اور آنحضرت کو نبی بنا کر بھیجنے والا مانا جاتا ہے تو بہاء اللہ جو اپنی کتاب الاقدس صفحہ ۱۱۵۔۱۹۵ میں لکھتا ہے کہ باب کو بھیجنے والا میں ہوں۔اس کے مقابلہ میں آنحضرت اور دوسرے انبیاء کا کیا درجہ ہوسکتا ہے؟ شریعت بابیہ نے شریعت محمدیہ کو منسوخ کر دیا اہل بہاء کا عقیدہ ہے کہ قرآن مجید میں جو وعدہ قیامت کا دیا گیا ہے وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ان کے نزدیک قیامت صغریٰ سے مراد علی محمد باب کا زمانہ ہے جو ۱۲۶۶ء میں مارا گیا۔اور قیامت کبری سے مراد بہاء اللہ ( مرزا حسین علی ایرانی) کا زمانہ ہے جو ۱۳۰۹ھ میں فوت ہوا۔چنانچہ بہائیوں کی مسلمہ کتاب