مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 112 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 112

112 مثالیں : عبد الکریم ، عبد الرحیم ابن نواب محمد علی خان صاحب، وعبد الحی صاحبزادہ حضرت خلیفة المسیح الا قول رضی اللہ عنہ چوتھی دلیل:۔اے اسرائیلیو! یسوع ناصری ایک شخص تھا جس کا خدا کی طرف سے ہونا تم پران معجزوں اور عجیب کاموں اور نشانوں سے ثابت ہوا جو خدا نے اس کی معرفت تم کو دکھائے۔“ (اعمال ۲/۲۲ و یوحنا ۳/۲ و ۹/۱۶) حضرت مسیح موعود علیہ السلام :۔" اور میرے مقابلہ سے خواہ اعجازی کلام میں اور خواہ آسمانی نشانوں میں تمام لوگوں کا عاجز آجانا اور میری تائید میں خدا تعالیٰ کی لاکھوں پیشگوئیاں پوری ہونا۔یہ تمام نشان اور علامات اور قرائن ایک خدا ترس کے لئے میرے قبول کرنے کے لئے کافی ہیں۔“ ( تذكرة الشهادتین۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱ ) (۲) ''اور جن نشانوں نے اس حکم پر گواہی دینی تھی وہ نشان ظہور میں آچکے ہیں۔اور اب بھی نشانوں کا سلسلہ شروع ہے۔آسمان نشان ظاہر کر رہا ہے، زمین نشان ظاہر کر رہی ہے اور مبارک وہ جن کی آنکھیں اب بند نہ رہیں۔“ ( ضرورة الامام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۹۶ ) پانچویں دلیل:۔کبھی نصرت نہیں ملتی در مولی سے گندوں کو (۱) پولوس رسول کہتا ہے : ” کیونکہ یہ تدبیر کا کام اگر آدمیوں کی طرف سے ہوا تو آپ برباد ہو جائے گا لیکن اگر خدا کی طرف سے ہے تو تم ان لوگوں کو مغلوب نہ کر سکو گے۔“ (اعمال ۵/۳۹) ( ب ) ” جو پودا خدا نے نہیں لگایا۔وہ جڑ سے اکھاڑا جائے گا۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے متی ۱۵/۱۳ و زبور ۱۵ تا ۳۴/۲۰ و امثال ۱۲/۲۱ و یسعیاه ۹/۱۴) یہ اگر انساں کا ہوتا کا روباراے ناقصاں ایسے کا ذب کے لئے کافی تھاوہ پروردگار کچھ نہ تھی حاجت تمہاری نے تمہارے مکر کی خود مجھے نابود کرتا وہ جہاں کا شہر یار (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفر ۱۳۴) تفصیل نشانات دیکھو مضمون صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مشمولہ ہذا۔خادم