مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 93 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 93

93 جائے۔اب رحم اور عدل ایک جگہ کس طرح جمع ہوں۔خدا کا بیٹا گنا ہوں کو اپنے اوپر لے کر اپنا مارا جانا قبول کر کے تمام جہانوں کے لئے نجات کا ذریعہ ہو گیا۔کفارہ کی تائید میں حوالجات کی تردید جو یسوعیوں کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں (۱) اچھا گڈریا میں ہوں۔اچھا گڈریا بھیڑوں کے لئے اپنی جان دیتا ہے۔“ (۲) یسوع کے صلیب دئیے جانے کا دن قریب آیا تو ایک دن روٹی کھانے کے وقت روٹی اور انگور کا رس جماعت میں تقسیم کرتے ہوئے کہا۔کھاؤ یہ میرا بدن ہے اور پیو، یہ میرا لہو ہے۔ابطال :۱۔آدم سے زیادہ گنہ گار حوا تھی۔اس لئے جو صرف عورت سے پیدا ہو وہ زیادہ گنہگار ہوا تو قربان کیسے ہوا؟ قربان تو معصوم ہو سکتا ہے بقول شما ( دیکھو توریت۔کہ سانپ نے بہکا کرحوا کو دانہ کھلا یا جس پر جوانے آدم کو بہکایا۔پیدائش ۳/۱۳) ۲۔انجیل میں لکھا ہے کہ یسوع کے مصلوب ہونے سے قبل یوحنا اور زکریا مع اپنی بیوی کے نہایت پاک راستباز تھے۔ثابت ہوا کہ کفارہ پر ایمان لائے بغیر بھی آدمی راستباز ہو سکتا ہے۔کفارہ ضروری نہ رہا نیز یسوع سے پہلے جتنے انبیاء تھے ان کی نجات کس طرح ہوئی ؟ الف۔زکریا اور اس کی بیوی وہ دونوں خداوند کے حضور راستباز اور خداوند کے سارے حکموں اور قانونوں پر بے عیب چلنے والے تھے۔“ ب یوحنا خداوند کے حضور بزرگ (لوقا ۱/۶،۵) (لوقا ۱/۱۵) ج۔یوحنا بپتسمہ دینے والے سے کوئی بڑا نہیں۔“ (متی ۱۱/۱۱) و۔یوحنا نبی سے بھی بڑا تھا۔“ (لوقا ۷/۲۷) - اگر کفارہ صحیح ہو تو لازم آتا ہے کہ یہودا اسکر یولی مسیح کے پکڑوانے والے کو جزائے خیر ملے اور نجات ابدی کو پہنچے۔۴۔یہ عدل نہیں کہ گنہگار دنیا میں اچھی طرح گناہ کریں اور عاقبت کو بھی جنت میں داخل ہوں۔اور ان کے عوض حضرت مسیح بے گناہ صلیب پر چڑھائے جائیں اور دوزخ میں بھی رہیں۔غرض یہ ظلم ہے۔اگر حضرت عیسی اپنی خوشی سے کفارہ قبول کرتے تو صلیب پر کیوں پکار پکار کر کہتے کہ ایـلـی ایـلـی لما سبقتانی یعنی اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔معلوم ہوا