پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 76 of 222

پردہ — Page 76

پرده حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر قرآن کریم کے احکامات کی حفاظت کرنے کی اہم ذمہ داری کے حوالہ سے بھی کی اہمیت بیان فرمائی۔چنانچہ لجنہ اماءاللہ ناروے کی نیشنل مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس ضمن میں ہدایات دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ: ”حیا اور کا تصور صرف اسلام کا تصور نہیں ہے بلکہ بہت پرانا تصور ہے۔عیسائی نہیں ( nuns ) جو حجاب اپنے سروں پر ڈالتی ہیں جس کو وہ سکارف کہہ لیں اور بازو لمبے پہنتی ہیں۔پرانے زمانہ میں بھی اور اب بھی پہنتی ہیں اور یہ اس لئے پہنتی ہیں اور سکارف لیتی ہیں کہ یہ کی حد ہے۔تو یہ کہنا کہ ماڈرن زمانہ ہو گیا ہے۔باقی مذاہب بگڑ گئے ہیں، بدل گئے ہیں۔ان کی روحانی کتابوں میں لوگوں کی دخل اندازی شروع ہو چکی ہے اور ہمیشہ سے ہو رہی ہے۔جب کہ قرآن کریم کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں اس کی حفاظت کروں گا تو ہمیں بھی اس کے احکامات کی حفاظت کی ضرورت ہے۔لڑکیوں میں یہ احساس پیدا کر دیں کہ ہم نے حفاظت کرنی ہے اور ان احکامات کی بھی حفاظت کرنی ہے جو اللہ تعالیٰ نے دیتے ہیں۔میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ ناروے 2 اکتوبر 2011, مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 23 دسمبر 2011ء) ایک اور موقع پر احمدی مستورات سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک تحریر کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انجیل کے مقابلہ میں قرآن کریم کی تعلیم کو ارفع قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ : حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”اسلامی پر اعتراض کرنا ان کی جہالت ہے۔( یعنی یورپین لوگوں کی یا جولوگ یہ سوچ رکھتے ہیں کہ نہیں ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے کا ایسا حکم دیا ہی نہیں جس پر اعتراض وارد ہو۔76