پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 222

پردہ — Page 72

پرده ان کے لباس شریفانہ ہیں۔بازو لمبے ہیں تو پوری سلیوز ( sleeves) ہیں۔فراک ہیں تو لمبی ہیں یا میکسیاں ہیں یا گاؤن استعمال کئے جاتے ہیں۔پہلے کئے جاتے تھے اور اب بھی بعض کرتی ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا رائل فیملیر میں آج بھی استعمال کی جاتی ہیں۔اچھے خاندان ، شریف لوگ خواہ وہ کسی بھی ملک کے ہوں شراب میں دھت ہونے اور اودھم مچانے اور ننگے لباس کو دنیا میں ہر جگہ بُرا سمجھتے ہیں۔کسی مذہب کے زیر اثر تو وہ نہیں ہوتے۔یہ یا تو ان کی خاندانی روایات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے لباس شریفانہ رکھے ہوتے ہیں یا فطرت ان کو کہتی ہے کہ ننگے لباس پہننا غلط ہے، تمہارا اپنا ایک خاص مقام ہے اس کی خاطر تم نے اچھے لباس پہنتے ہیں جو سلجھے ہوئے نظر آئیں۔“ وو ( خطاب بر موقع نیشنل اجتماع لجنہ اماء الله جرمنی 11 جون 2006ء - مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 19 جون 2015ء) کی قرآنی تعلیم بمقابلہ انجیل کے احکامات نیز مشرقی اور مغربی معاشروں کا تقابلی جائزہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بعض مواقع پر کے بارے میں قرآن کریم اور انجیل کی تعلیمات کا باہم موازنہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات کے حوالہ سے اسلامی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ نے سویڈن میں مستورات سے اپنے خطاب میں فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اسلام نے یہ کب بتایا ہے کہ زنجیر ڈال کر رکھو۔اسلام شہوات کی بنا کو کاٹتا ہے۔یورپ کو دیکھو کیا ہو رہا ہے۔72