پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 68 of 222

پردہ — Page 68

پرده اسلام کی تعلیم پر اعتراض کرنے والے اب خود ہی اس بات کا اقرار کرنے لگ گئے ہیں کہ بعض جگہوں پر عورت اور مرد کی علیحدگی ہی بہتر ہے۔اب بعض جگہ عورتوں اور مردوں کی علیحدہ تنظیم کی باتیں ہونے لگ گئی ہیں۔دنیاوی معاشرے میں بھی اس بات کا احساس پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے کہ عورت اور مرد کی علیحدہ شناخت اور علیحدہ رہنا ہی ٹھیک ہے۔جو ہم پر سیگریگیشن (segregation) کا الزام لگاتے تھے ، اعتراض کرتے تھے اب خود یہ تسلیم کرنے لگ گئے ہیں کہ بعض جگہوں پر۔علیحدگی ہونی چاہئے۔" ( خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 29 جولائی 2017 ء بمقام حدیقہ المہدی) 68