پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 38 of 222

پردہ — Page 38

پرده عورت کا تقدس زینت چھپانے میں ہے سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے احمدی مسلمان عورت کو اپنا تقدس قائم رکھنے کی اہم ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ارشاد فرمایا: پھر ایک مومن عورت کو اللہ تعالیٰ کا ایک بہت اہم حکم ہے اپنی زینت چھپانے کا اور پر دے کا۔اس مغربی معاشرے میں بعض پڑھی لکھی بچیاں اور عورتیں معاشرے کے زیر اثر یا خوف کی وجہ سے کہ آج کل پر دے کے خلاف بڑی روچل رہی ہے، پردے کا خیال نہیں رکھتیں۔ان کے لباس فیشن کی طرف زیادہ جار ہے ہیں۔مسجد میں بھی اگر جانا ہو یا سینٹر میں آنا ہو تو اس کے لئے تو پردے کے ساتھ یا اچھے لباس کے ساتھ آجاتی ہیں لیکن بعض یہ شکایتیں ہوتی ہیں کہ بازاروں میں اپنے لباس کا خیال نہیں رکھتیں۔ایک بات یاد رکھیں کہ حیا ایمان کا حصہ ہے اور حیا عورت کا ایک خزانہ ہے اس لئے ہمیشہ حیادار لباس پہنیں۔ہمیشہ یادرکھیں کہ ایک احمدی عورت کا، ایک احمدی بچی کا ایک تقدس ہے اس کو قائم رکھنا ہے آپ نے۔ہمیشہ یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں پردے کا حکم دیا ہے تو یقیناً اس کی کوئی اہمیت ہے۔ان مغرب زدہ لوگوں کی طرح نہ بنیں جو یہ کہتے ہیں کہ پردے کا حکم تو پرانا ہو گیا ہے یا خاص حالات میں تھا۔قرآن کریم کا کوئی حکم بھی کبھی پرانا نہیں ہوتا اور کبھی بدلا نہیں جاتا۔اللہ تعالیٰ کو پتہ تھا کہ ایک زمانہ میں ایسی سوچ پیدا ہوگی اس لئے یہ مستقل حکم اتارا ہے کہ منہ سے کہنے سے اللہ کی بندیاں نہیں بنو گی تم لوگ بلکہ جو نصائح کی جاتی ہیں، جو احکامات قرآن کریم میں دیئے گئے ہیں ان پر عمل کر کے حقیقی مومن کہلاؤ گی۔“ خطاب از مستورات جلسہ سالانہ جرمنی یکم ستمبر 2007، بمقام منہائم۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 2 دسمبر 2016ء) 38