پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 26 of 222

پردہ — Page 26

پرده شامل ہیں اور ان میں اس امر کی مخالفت کی گئی ہے کہ غیر محرم عورت کا راگ وغیرہ سُنا جاوے۔پھر یاد رکھو کہ ہزار درہزار تجارب سے یہ بات شدہ ہے کہ جن باتوں سے اللہ تعالیٰ روکتا ہے آخر کار انسان کو اُن سے رُکنا ہی پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لئے ضروری ہے کہ مرد اور عورت کے تعلقات میں حد درجہ کی آزادی وغیرہ کو ہر گز نہ دخل دیا جاوے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 104-106 جدید ایڈیشن ) خطاب از مستورات جلسہ سالانہ کینیڈا 25 جون 2005ء مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 2 مارچ 2007ء) احمدی خواتین کے ایک اور اجتماع کے موقع پر بھی حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسی مضمون کو بیان کرتے ہوئے سیدنا حضرت اقدس موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے گرانقدر نصائح فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَ يَحْفَظُوا فُرُوجَهُمُ (النور: 31) یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ کسی کے ستر کو آنکھ پھاڑ کر نہ دیکھیں اور باقی تمام فروج کی بھی حفاظت کریں۔یعنی انسان پر لازم ہے که چشم خوابیدہ ہو یعنی کہ پوری آنکھ نہ کھولے۔بلکہ جھکی ہوئی نظر ہو تا کہ کسی غیر محرم عورت کو دیکھ کرفتنہ میں نہ پڑے۔کان بھی فروج میں داخل ہیں جو قصص اور محش باتیں سن کر فتنہ میں پڑ جاتے ہیں، یعنی کہ کان جو ہیں یہ بھی فروج میں داخل ہیں۔جو قصے سن کر باتیں سن کر پھر فتنے میں پڑ جاتے ہیں۔کیونکہ جھگڑے کی باتیں جو ساری سنی جاتی ہیں جس طرح کہ پہلے میں نے کہا کہ کوئی بات اس سے سنی اور پھر جا کر لڑنے پہنچ گئے۔تو یہ بھی اسی زمرہ میں آتا ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود نے عام طور پر فرمایا کہ تمام موریوں ( سوراخوں) کو محفوظ رکھو اور فضولیات سے بالکل 26