پردہ — Page 196
پرده بھول جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (آل عمران: 157) کہ اللہ تعالیٰ جو کچھ تم عمل کرتے ہوا سے دیکھ رہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ پر ایمان یہی ہے کہ انسان کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں رکھتے ہوئے ہو۔مثال کے طور پر اللہ تعالیٰ نے اگر پردے کا حکم دیا ہے تو پردے کا ی حکم صرف جلسہ پر آنے کے لئے نہیں دیا۔یا جماعتی فنکشنز پر مسجد آنے کے لئے نہیں دیا۔یا میرے سے ملاقات کے وقت کے لئے صرف یہ حکم نہیں دیا گیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ مومنوں کی بیویوں کو یہ حکم دیا ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے: وَنِسَاء الْمُؤْمِنِينَ يُنذِيْنَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ (الاحزاب:60) اور مومنوں کی بیویاں جب گھر سے باہر نکلیں تو اپنی بڑی چادروں کو اپنے اوپر ڈال لیا کریں۔یہ مومنوں کی بیویوں کی پہچان ہے۔اور مومنوں کی بیویاں بھی مومن ہی ہوتی ہیں۔شادی کے احکام میں بھی یہی حکم ہے کہ تم مومن عورتوں سے شادی کرو یا مومن عورتوں کو یہ حکم ہے کہ تم مومن مردوں سے شادی کرو۔پس یہ کسی خاص موقع کے لئے نہیں ہے بلکہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ہر اس عورت کے لئے فرض ہے جو اپنے آپ کو مومن کہتی ہے اور بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہے اور اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں اپنے آپ کو شامل سمجھتی ہے۔اور اس میں ان مردوں کے لئے بھی حکم ہے جو اپنی بیویوں کے پر دے اِس لئے اُتروا دیتے ہیں کہ ہمیں باہر سوسائٹی میں جاتے ہوئے شرم آتی ہے کہ لوگ کہیں گے کہ بڑا backward ہے، اپنی بیویوں کو پکا کرواتا ہے۔یہاں یورپ میں پردے کے خلاف وقتاً فوقتاً اُبال اُٹھتا رہتا ہے اور فرانس اس میں پیش پیش ہوتا ہے۔وہیں سے عام طور پر یہ تحریکیں شروع ہوتی ہیں۔اور پھر رد عمل کے طور پر مسلمانوں کی طرف سے برداروں کا 196