پردہ — Page 166
پرده اپنے دورہ جرمنی کے دوران نیشنل مجلس عاملہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تبلیغی سرگرمیوں کے حوالہ سے جو نصائح فرمائیں ان میں سے بعض سے متعلق تھیں۔رپورٹ کے مطابق : حضور انور نے تبلیغی نشستوں کے انعقاد کے حوالہ سے فرمایا کہ ضرور منعقد کریں اور بہتر تو یہ ہے کہ ایسی مجالس منعقد ہوں جن میں مرد مردوں کو بلائیں اور عورتیں عورتوں کو۔اگر کسی جگہ کوئی لجنہ اپنے ساتھ مہمان لائی ہوں اور مردوں والے حصہ میں بیٹھنا ناگزیر ہو تو صرف وہی مہمان لانے والی خاتون ہی بیٹھ سکتی ہے باقی عورتیں نہیں اور مہمان لانے والی خواتین بھی کھانا مردوں کے ساتھ بہر حال نہیں کھائیں گی۔خواتین پردے میں رہیں۔حضور نے اس ضمن میں ہالینڈ کی ملکہ کے مسجد مبارک، ہیگ ہالینڈ کا دورہ کرنے کا ذکر فرمایا جنہوں نے گذشتہ دنوں جب جماعت کی مسجد کا دورہ کیا تو اسلامی روایات کا لحاظ رکھا۔فرمایا آپ اپنی روایات پر قائم رہیں اور پردے کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا کریں۔حضور انور نے فرمایا کہ اس موقعہ پر انہیں ایک ایڈریس پیش کرنا تھا اس کے لیے میں نے خصوصی اجازت دی تھی کہ بے شک کوئی لجنہ یہ پیش کر دے لیکن اس میں بھی انہیں یہ ہدایت کی تھی کہ یہ اجازت ہر مجلس کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف اسی ایک تقریب کے لئے ہے۔“ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ جرمنی 7 / جون 2006ء - مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 / جولائی 2006ء) اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدی طالبات کو تبلیغ کے میدان میں اسلامی حکم پر دہ کوملحوظ رکھتے ہوئے کام کرنے کا ارشادیوں فرمایا: یونیورسٹی کی احمدی طالبات سے کہیں کہ اگر انہیں ان کی زبانیں نہیں آتیں تو ان زبانوں میں لٹریچر حاصل کرلیں۔فرمایا : انٹرنیٹ پر اگر تبلیغی رابطے کرنے ہوں تو عورتوں کا تبلیغی رابطہ صرف عورتوں سے ہونا چاہئے۔حضور انور نے پردے کی اہمیت 166