پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 161 of 222

پردہ — Page 161

ملازمت کی راہ میں روک نہیں ہے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ ہالینڈ کے دوران طالبات کے ساتھ ایک نشست ہوئی جس میں بچیوں نے حضور انور سے بعض سوالات بھی کئے۔ایک طالبہ نے سوال کیا کہ عورت کو اپنا کیرئیر بنانے کی کس حد تک اجازت ہے؟ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ہر وہ کیرئیر بنانے کی اجازت ہے جس میں عورت کی حیا پر حرف نہ آئے۔الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيْمَانِ۔ہمیشہ مد نظر رہنا چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ اگر KLM میں ائر ہوسٹس بننا ہے،اسکرٹ پہنتی ہے اور سر پر چھوٹی سی ٹوپی رکھنی ہے تو اس کی تو اسلام اجازت نہیں دیتا اور نہ کسی احمدی بچی کو اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔آپ ڈاکٹر، ٹیچر ، انجینئر،سائنٹسٹ، پروفیسر ، وکیل وغیرہ تو بن سکتی ہیں بشرطیکہ آپ کالباس ٹھیک ہو اور آپ کا حجاب نہیں اترنا چاہئے۔آپ کا لباس حیا والا ہو تو ٹھیک ہے۔وکالت کے حوالہ سے حضور انور نے فرمایا کہ جو کریمینل کیسر ہیں ان میں نہیں جانا۔( کلاس طالبات ہالینڈ 16 مئی 2012ء بمقام بیت النور بن سپیسٹ۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 15 جون 2012ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک خطبہ جمعہ میں لڑکیوں کے ملازمت کرنے اور پردے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے تفصیلاً فرمایا: ایک بچی نے پچھلے دنوں مجھے خط لکھا کہ میں بہت پڑھ لکھ گئی ہوں اور مجھے بینک میں اچھا کام ملنے کی امید ہے۔میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر وہاں حجاب لینے اور کرنے پر پابندی ہو، کوٹ بھی نہ پہن سکتی ہوں تو کیا میں یہ کام کرسکتی ہوں ؟ پرده 161