پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 222

پردہ — Page 113

پھر ایک اور خطبہ جمعہ میں حضور انور نے اسی حوالہ سے ارشاد فرمایا: پس حیا دار لباس اور ہمارے ایمان کو بچانے کے لئے ضروری ہے۔اگر ترقی یافتہ ملک آزادی اور ترقی کے نام پر اپنی حیا کو ختم کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دین سے بھی دور ہٹ چکے ہیں۔پس ایک احمدی بچی جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے اس نے یہ عہد کیا ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گی۔ایک احمدی بچے نے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے، ایک احمدی شخص نے ، مرد نے عورت نے مانا ہے، اس نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا ہے اور یہ مقدم رکھنا اُسی وقت ہوگا جب دین کی تعلیم کے مطابق 66 عمل کریں گے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 2017 بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 3 فروری 2017ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاص طور پر احمدی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے اور اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی خاطر اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کی پُر در دنصالح کرتے ہوئے فرمایا: پس ایک احمدی عورت جس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت اس لئے کی ہے کہ اپنے آپ کو دنیا کی ناپاکیوں سے بچائے اور انجام بخیر ہو اور انجام بخیر کی طرف قدم بڑھائے ، اس کو اس معاشرے میں بہت پھونک پھونک کے قدم رکھنا ہوگا۔اپنے لباس کا بھی خیال رکھنا ہوگا اور اپنے پردے کا بھی خیال رکھنا ہوگا ، اپنی حرکات کا بھی خیال رکھنا ہوگا ، اپنی گفتگو کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔ایک بچی نے مجھے پاکستان سے لکھا کہ اگر میں جینز کے ساتھ لمبی قمیص پہن لوں تو کیا حرج ہے۔اثر ہو رہا ہے نا۔تو میں تو یہ کہتا ہوں کہ جینز کے ساتھ قمیص لمبی پہنے پرده 113