پردہ — Page 215
ہے۔ایک احمدی لڑکی کے مقام کا پتہ لگا ہے۔اسی طرح نو جوانوں نے یہ بھی لکھا کہ نماز کی اہمیت کا پتہ چلا ہے۔بعض لڑکیوں نے لکھا کہ ہم سمجھتی تھیں کہ اس ماحول میں رہتے ہوئے برقع اور حجاب کی ہمت ہم میں کبھی پیدا نہیں ہو سکتی۔لیکن آپ کی باتیں سننے کے بعد جب ہم آپ کے سامنے حجاب اور برقعہ اور کوٹ پہن کر آئی ہیں تو اب یہ عہد کرتی ہیں کہ کبھی اپنے برقعے نہیں اتاریں گی۔پس یہ سوچ ہے۔اللہ تعالیٰ اس سوچ کو عملی رنگ میں ہمیشہ قائم رکھے اور وہ اپنے تقدس کی حفاظت کرنے والی ہوں جیسا کہ انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اپنے تقدس کی حفاظت کریں گی۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 13 / جولائی 2012ء بمقام مسجد بیت الاسلام۔ٹورانٹو، کینیڈا۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 3 اگست 2012ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جب مغربی افریقہ کا پہلا دورہ فرمایا تو واپس تشریف لانے کے بعد ایک خطبہ جمعہ میں بینن کی با احمدی کارکنات کی ڈیوٹیوں پر اظہارِ خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا: میں نے بینن میں ایک اور بہت اچھی چیز دیکھی ہے۔وہاں لجنہ نے اپنی ایک خاص ٹیم تیار کی ہے جو ہر موقعے پر ڈیوٹیاں دیتی ہے۔بڑی با ، نقاب لے کے اور مستقل ڈیوٹیاں دیتی رہی ہیں۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 16 / اپریل 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 30 را پریل 2004ء) بعد ازاں کینیڈا میں جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے افریقہ کے دورے کے حوالہ سے اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے فرمایا: افریقہ میں میں نے دیکھا ہے جہاں لباس نہیں تھا اُنہوں نے لباس پہنا اور پورا ڈھکا ہوا لباس پہنا اور بعض کرنے والی بھی ہیں۔نقاب کا بھی بعضوں نے شروع کر دیا ہے۔یہاں بھی ہماری ایفرو امریکن بہنیں جو بہت ساری پرده 215