پردہ — Page 132
پرده سوشل میڈیا کا مثبت استعمال نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ آئرلینڈ کے اجلاس میں بچوں کی تربیت میں والدین کی فرمہ داری کے حوالے سے کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: جہاں لڑکے اور لڑکیاں اکٹھے تعلیم حاصل کرتے ہیں وہاں تعلیم کے حصول میں تو کوئی حرج نہیں بشرطیکہ لڑکے لڑکیوں سے دوستی نہ کریں اور ایک دوسرے سے صرف ضرورت کے تحت ہی بات کریں chat،facebook،sms اور فون کالز (phone calls) سے اجتناب کریں۔ماں باپ کو ہدایت کریں کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں۔ہر وقت کمپیوٹر اور موبائل فون ہاتھ میں رکھنا مناسب نہیں۔جو مائیں کمپیوٹر نہیں جانتیں وہ سیکھ لیں تا کہ بچوں پر نظر رہے“۔66 میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ آئر لینڈ 18 ستمبر 2010 ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 22 اکتوبر 2010ء) سوشل میڈیا کی بے حیائیوں سے بچاتے ہوئے اپنے بچوں کی عمدہ تربیت کرنے کے حوالہ سے احمدی ماؤں اور احمدی بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”پھر لغو باتیں ہیں۔ان لغو باتوں کے لئے میں خاص طور پر بچوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لغو باتیں صرف وہ باتیں ہی نہیں جو بڑی بوڑھیاں بیٹھ کر کرتی ہیں۔وہ تو کرتی ہیں اُن کو اس سے روکنا ہی ہے لیکن دس بارہ سال کی عمر کی لڑکیوں سے لے کے نوجوان لڑکیوں تک کے لئے جو ٹی وی اور انٹر نیٹ ہے یہ آج کل لغویات میں شامل ہو چکا ہے۔اگر آپ لوگ سارا دن ایسے پروگرام دیکھ رہی ہیں جس میں کوئی تربیت نہیں ہے تو یہ لغویات ہے۔انٹرنیٹ جو ہے، اُس میں بعض دفعہ ایسی جگہوں 132