پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 82 of 222

پردہ — Page 82

پرده ہی ضروری چیز ہے۔کوئی کہتا ہے کہ یہ تعلیم اب فرسودہ ہو چکی ہے اور اگر ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ان باتوں کو چھوڑنا ہو گا ( نعوذ باللہ ) لیکن ایسے لوگوں پر واضح ہو کہ اگر دنیا داروں کے پیچھے چلتے رہے اور ان کی طرح زندگی گزارتے رہے تو پھر دنیا کے مقابلے کی بجائے خود دنیا میں ڈوب جائیں گے۔نمازیں بھی آہستہ آہستہ ظاہری حالت میں ہی رہ جائیں گی یا اور کوئی نیکیاں ہیں یا دین پر عمل ہیں تو وہ بھی ظاہری شکل میں رہ جائے گا اور پھر آہستہ آہستہ وہ بھی ختم ہو جائے گی۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 / جنوری 2017ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن - مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 3 فروری 2017ء) عورتوں اور مردوں کی علیحدہ نشستوں پر اعتراض کا جواب اسلامی تعلیم نے معاشرہ میں پاکدامنی کو رواج دینے کے لئے عورتوں اور مردوں کی آزادانہ مخلوط نشستوں کا اہتمام کرنے سے منع فرمایا ہے لیکن مغربی معاشرے میں مسلمان عورتوں کی ( مردوں سے ) الگ کی جانے والی نشستوں پر بہت سے اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں۔اس حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ یوکے کے موقع پر احمدی خواتین سے خطاب کے دوران نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: کل جمعہ کے وقت بہت سا پریس آیا ہوا تھا۔پہلا دن تھا۔ہمارے پریس سیکرٹری جمعہ کے بعد مجھے کہنے لگے کہ پریس تو آیا ہوا ہے لیکن چینل فور (4 Channel) کی وجہ سے ہم بڑے پریشان ہیں۔شاید وہ خاتون تھیں۔کہتی 82