پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 67 of 222

پردہ — Page 67

پرده اگر دیکھا جائے تو نہ کرنے کی وجہ سے عورتوں کے زیورات کی بھی نمائش ہورہی ہوتی ہے اور یہ بھی ایک نامناسب حرکت ہے۔چنانچہ حضور انور نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں اس حوالہ سے بھی احباب جماعت کو نصیحت فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا: پھر ہمارے معاشرے میں زیور وغیرہ کی نمائش کا بھی بہت شوق ہے۔گو چوروں ڈاکوؤں کے خوف سے اب اس طرح تو نہیں پہنا جا تا لیکن پھر بھی شادی بیاہ پر اس طرح بعض دفعہ ہو جاتا ہے کہ راستوں سے عورتیں گزر کر جارہی ہوتی ہیں جہاں مرد بھی کھڑے ہوتے ہیں اور وہاں ڈگرڈ گرزیور کی نمائش بھی ہورہی ہوتی ہے۔تو اس 66 سے بھی احتیاط کرنی چاہئے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 2004 ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 9 اپریل 2004ء) 67