پردہ — Page 57
سے ہاتھ ملا دیا تھا۔اس پر میں نے اُن سے کہا کہ ہاتھ ملانا تو منع ہے۔اس پر اُس آنٹی نے جواب دیا کہ نہ تو اُس کے دل میں کوئی برائی تھی اور نہ میرے دل میں۔اس لئے ہاتھ ملانے سے کچھ نہیں ہوتا۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جواباً فرمایا: 15% پرده وہ غلط کہتی ہیں۔یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ دل میں برائی نہ ہو تو ایسا کر سکتے ہیں؟ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ اسلام کے جو احکامات ہیں وہ ہر ممکنہ چیز کو cover کرتے ہیں۔سو میں سے اسی نوے فیصد جو مرد عورتیں ہاتھ ملاتے ہیں تو ان کے دل میں برائی نہیں ہوتی لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔نعوذ باللہ کیا آنحضرت عالم کے دل میں عورتوں کے لئے کوئی برائی تھی؟ یا عورتوں کے دل میں آنحضرت صل تعلیم کے لئے کوئی برائی تھی؟ کئی واقعات ایسے ملتے ہیں کہ عورتوں نے بیعت کے لئے ہاتھ بڑھایا کہ ہماری بیعت لے لیں لیکن آپ امام نے فرمایا کہ ہم عورتوں سے ہاتھ ملا کر بیعت نہیں لیتے۔آنحضرت علیم کے کئی واقعات حدیثوں سے ثابت ہیں۔بیعت جو کہ ایک پاکیزہ طریق کار ہے اور پھر آنحضرت علی ایم کا مقام دیکھیں۔اس کے باوجود آنحضرت علی نے فرمایا کہ میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔پھر اس کے بعد باقی برائی کیا رہ گئی؟ یہ سب بہانے ہیں۔لوگ اس معاشرے میں آکر ڈر جاتے ہیں۔بجائے اس کے کہ اپنی تعلیم بتائیں اور اپنا ایمان مضبوط ہو اُن کے ماحول میں ڈھل جانا ویسے ہی بزدلی ہے۔تو جس عورت نے بھی ایسا کیا ہے وہ نہایت بز دل عورت تھی۔“ اسی واقعہ تو نے عرض کیا کہ میرا دوسرا سوال پر دہ کے حوالہ سے ہے کہ بعض عورتوں سے جب کہا جائے کہ کریں تو کہتی ہیں کہ یہاں کوئی احمدی نہیں ہے 57