پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 222

پردہ — Page 49

اور اتنا حصہ، دہانہ اور اتنا ڈھانکنا چاہئے۔یا تو پھر بڑی چادر لیں جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے سر پر اوڑھیں، خود بخود پر دہ ہو جاتا ہے، بڑی چادر سے گھونگھٹ نکل آتا ہے۔یا اگر اپنی سہولت کے لئے برقع وغیرہ پہنتے ہیں تو ایسا ہو جس سے اس حکم کی پابندی ہوتی ہو۔تنگ کوٹ پہن کر جو جسم کے ساتھ چمٹا ہو یا سارا چہرہ ننگا کر کے تو ، نہیں رہتا وہ توفیشن بن جاتا ہے۔پس میں ہر ایک سے کہتا ہوں کہ اپنے جائزے خود لیں اور دیکھیں کہ کیا قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق ہر ایک کر رہا ہے۔“ (خطاب از مستورات جلسہ سالانہ سویڈن 17 ستمبر 2005, مطبوعه المفضل انٹرنیشنل 15 مئی 2015 ء ) محرم رشتہ داروں سے کی چھوٹ اللہ تعالیٰ ہمیں کن کن لوگوں سے نہ کرنے کی اجازت عطا فرماتا ہے۔اس کا بیان مذکورہ بالا اقتباس میں بھی ہو چکا ہے۔اسی بارے میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ : پرده اس میں جن عزیزوں یا رشتوں کا ذکر ہے کہ ان سے کی چھوٹ ہے ان میں وہ سب لوگ ہیں جو انتہائی قریبی رشتہ دار ہیں۔یعنی خاوند ہے، باپ ہے یا سر ہے، بھائی ہے یا بھتیجے بھانجے وغیرہ۔ان کے علاوہ باقی جن سے رشتہ داری قریبی نہیں ان سب سے ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 9 اپریل 2004ء) پھر ایک دوسرے موقع پر احمدی خواتین سے خطاب فرماتے ہوئے اسی حوالہ سے حضور انور نے ارشاد فرمایا: 49