پردہ — Page 25
فضل شامل حال نہ ہو۔خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء:29) انسان ناتواں ہے۔غلطیوں سے پر ہے۔مشکلات چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں۔پس دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نیکی کی توفیق عطا کرے اور تائیدات غیبی اور فضل کے فیضان کا وارث بنادے۔“ (ملفوظات جلد پنجم طبع جدید صفحہ 543 ، ایڈیشن 2003، مطبوعہ ربوہ ) اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔( خطبہ جمعہ فرموده 30 جنوری 2004 بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 19 اپریل 2004ء) فروج سے مراداوراس کی حفاظت قرآن کریم میں مومنوں کو اپنے فروج کی حفاظت کرنے کی خاص تعلیم دی گئی ہے۔حضور انور ایدہ اللہ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں اس اسلامی تعلیم کی پُر لطف تشریح بیان کرتے ہوئے احمدی خواتین کو خصوصیت سے چند نصائح فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: قرآن شریف نے جو کہ انسان کی فطرت کے تقاضوں اور کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر حسب حال تعلیم دیتا ہے کیا عمدہ مسلک اختیار کیا ہے۔قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذُلِكَ أَزْكَى لَهُم (النور: 31) کہ تو ایمان والوں کو کہہ دے کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں اور اپنے 66 سوراخوں کی حفاظت کریں۔یہ وہ عمل ہے جس سے اُن کے نفوس کا تزکیہ ہو گا۔“ فرمایا کہ: فروج سے مراد شرمگاہ ہی نہیں بلکہ ہر ایک سوراخ جس میں کان وغیرہ بھی پرده 25