پردہ — Page 20
پرده عورتوں کو یہی کہتا ہوں کہ وہ کریں اور اپنی عفت و پاکیزگی کی حفاظت کریں لیکن یہ بات یاد رہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو کرنے کا حکم دینے سے پہلے مومن مردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شخص بصر سے کام لیتے ہوئے اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنے دل و دماغ کو نا پاک خیالات اور برے ارادوں سے پاک رکھیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر سورۃ النور آیت 31 میں فرمایا ہے : (قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ ) مومنوں کو کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں۔یہ بات ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کا موجب ہے۔یقیناً اللہ، جو وہ کرتے ہیں،اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔جبکہ مردوں کو ظاہری طور پر اس طرح کا حکم نہیں ہے جس طرح عورتوں کو ہے قرآن مجید واضح طور پر اس بات کا حکم دیتا ہے کہ مرد اپنی آنکھیں پاکیزہ رکھیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عورتوں کی طرف شہوت کی نگاہ سے نہ دیکھیں اور اپنے دماغوں کو صاف رکھیں اور ہر ایسی بات سے دور رکھیں جن سے انسان برائی کی طرف مائل ہوسکتا ہے۔یہ وہ ہے جس کا مردوں کو حکم ہے اور جس سے معاشرہ برائی و بے حیائی اور خطرات سے محفوظ رہ سکتا ہے۔اسلام کی بیان فرمودہ کوئی بھی تعلیم سطحی اور بغیر حکمت کے نہیں۔بلکہ اسلام کا ہر اصول انتہائی پر حکمت اور مضبوط بنیادوں پر مشتمل ہے۔چنانچہ مردوں کے غض بصر سے کام لینے کے حکم سے اسلام ہمیں دراصل اپنے نفس پر قابورکھنا سکھاتا ہے۔کیونکہ عموما نظر سے ہی مردوں کے جذبات اور خواہشات ابھرتے ہیں۔معاشرہ کو نامناسب باتوں اور برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے 20