پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 217 of 222

پردہ — Page 217

تأثر بدل گیا۔میں نے دیکھا کہ فوٹو اتارنے والی بھی عورت تھی، کیمرے پر بھی عورت تھی، استقبال پر بھی عورتیں تھیں ، کھانا تقسیم کرنے والی بھی عورتیں تھیں ، غرضیکہ ہر کام عورتیں ہی کر رہی تھیں اور یہ سچ ہے کہ عورت کا ہر گز اس کی آزادی کو ختم نہیں کرتا۔اگر کسی کو اس کا یقین نہ آئے تو احمدیوں کے ہاں آکر دیکھ لے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 06 ستمبر 2013ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 27 رستمبر 2013ء) جلسہ سالانہ برطانیہ میں پہلی بار تشریف لانے والی ایک غیر از جماعت مہمان خاتون نے احمدی عورتوں کے میں رہ کر جلسہ سالانہ میں شمولیت پر جس طرح مثبت اظہار خیال کیا، اُس کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ فرماتے ہیں: جمیکا سے ایک غیر از جماعت خاتون اوئیڈ انیس بیتھ (OuidaNesbeth) صاحبہ شامل ہوئیں۔اکاؤنٹنٹ ہیں پڑھی لکھی عورت ہیں۔کہتی ہیں کہ میں گزشتہ پانچ سال سے جماعت احمدیہ سے رابطہ میں ہوں۔اس عرصہ کے دوران میرا جماعت کے ساتھ تعلق اور تعارف تو کافی تھا لیکن اس جلسہ میں شامل ہونے کے بعد اس میں بہت وسعت پیدا ہوئی ہے اور اسلام کے متعلق ذہن میں جو بھی شکوک تھے ان کا ازالہ ہو گیا ہے۔مجھے یہ بات بہت اچھی لگی کہ عورتیں اور مردعلیحدہ علیحدہ تھے۔ایک طرف سے اعتراض ہوتا ہے، لیکن عورتوں کو یہ بات اچھی لگی )۔اس وجہ سے لوگوں کی توجہ بٹتی نہیں ہے۔خود انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ جب ہم اکٹھے ہوتے ہیں تو مردوں کی نظریں ٹھیک نہیں ہوتیں۔کہتی ہیں کہ عورتیں اور مردعلیحدہ علیحدہ تھے اس وجہ سے لوگوں کی توجہ بٹتی نہیں ہے اور لوگ اسلام اور عبادت پر زیادہ توجہ دے پاتے ہیں۔پس احمدی عورتیں بھی جو کسی وقت کسی قسم کے کمپلیکس میں مبتلا ہیں ان کو بھی اس کے comment پر سوچنا چاہئے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 10 را گست 2018ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن - مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 31 اگست 2018ء) پرده 217