پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 190 of 222

پردہ — Page 190

پرده حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خصوصیت سے ماؤں سے مخاطب ہو کر فرمایا: یہاں کچھ مائیں بھی موجود ہیں۔میں انہیں بھی ان کی ذمہ داریاں یاد کروانا چاہتا ہوں۔آپ کے بچے صرف تب ہی اچھی چیزیں سیکھیں گے اگر آپ خود ان کے سامنے اچھا نمونہ قائم کر کے دکھائیں گی۔اس وجہ سے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ نیکیوں کو اپنائیں اور اپنے گھروں کو اعلیٰ اخلاق اور نیکیوں کے ساتھ سجائیں۔آخر میں میری دعا ہے کہ تحریک وقف نو کی تمام ممبرات اُن امیدوں کو پورا کرنے والی ہوں جو اُن کے والدین نے اُن سے وابستہ کی تھیں جب انہوں نے ان کی زندگیوں کو اسلام اور جماعت کی خدمت کے لئے وقف کیا تھا۔میں دعا کرتا ہوں کہ آپ سب اُن اعلیٰ اقدار کو حاصل کرنے والی ہوں جن کی امید آپ سے جماعت رکھتی ہے اور خلیفہ وقت آپ سے وہ امید رکھتا ہے۔خدا کرے کہ اس بابرکت تحریک سے تعلق رکھنے والی تمام ممبرات اُن اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرنے والی ہوں جن کیلئے اُن کے والدین نے انہیں وقف کیا تھا۔خدا کرے کہ ایسا ہو کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگیاں رسول کریم حضرت محمد مصطفی صیام کی خوبصورت تعلیمات کی روشنی میں گزاریں۔اللہ تعالیٰ ممبرات تحریک وقف نو کو ہر برکت اور بھلائی سے نوازے۔آمین۔“ (خطاب بر موقع نیشنل اجتماع واقفات کو یو کے 27 فروری 2016ء۔مطبوعہ رسالہ مریم واقفات ئو ، اپریل تا جون 2016ء) مربیان اور اُن کی بیویوں کے لئے کی ہدایت حضور انور ایدہ اللہ نے مربیانِ کرام اور ان کی بیویوں کو افراد جماعت کے لئے نیک نمونے اور اعلیٰ مثالیں پیش کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اسی طرح ایک اور بات میں مربیان اور ان کی بیویوں سے بھی کہوں گا کہ وہ 190