پردہ — Page 17
ٹھوکر سے بچاسکتی ہے۔“ 66 پرده رپورٹ جلسه اعظم مذاہب صفحہ 100 سے 101 بحوالہ تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد سوم صفحہ 444) پھر فرمایا: مومن کو نہیں چاہئے کہ دریدہ دہن بنے یا بے محابا اپنی آنکھ کو ہر طرف اٹھائے پھرے، بلکہ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِم - (النور: 31) پر عمل کر کے نظر کو نیچی رکھنا چاہئے اور بدنظری کے اسباب سے بچنا چاہئے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحه 533 مطبوعه ربوہ ) ( خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 19اپریل 2004ء) شرائط بیعت کے حوالہ سے ارشاد فرمودہ اپنے ایک خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دوسری شرط بیعت کے ضمن میں اخلاقی برائیوں سے بچنے کا ذکر کرتے ہوئے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاکیزہ ارشادات کی روشنی میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: دوسری شرط میں بہت ساری باتیں شامل ہیں۔( فرمایا کہ ) زنا کے قریب مت جاؤ یعنی ایسی تقریبوں سے دُور رہو جن سے یہ خیال بھی دل میں پیدا ہو سکتا ہو۔اور ان راہوں کو اختیار نہ کرو جن سے اس گناہ کے وقوع کا اندیشہ ہو۔جو زنا کرتا ہے وہ بدی کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے۔(آج کل جو ٹی وی پروگرام ہیں، بعض چینلز ہیں ، بعض انٹرنیٹ پر آتے ہیں یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو ان برائیوں کی طرف لے جانے والی ہیں۔نظر کا بھی ایک زنا ہے، اُس سے بھی بچنا چاہئے۔ہرایسی چیز جو برائیوں کی طرف لے جانے والی ہے فرمایا کہ اُس سے بچو ) زنا کی راہ بہت بُری ہے یعنی منزل مقصود سے روکتی ہے اور تمہاری آخری منزل کے لئے سخت خطرناک ہے۔“ (اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 342) 17