پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 186 of 222

پردہ — Page 186

پرده جرمنی کی واقفات نو بچیوں کی کلاس بیت السبوح فرینکفرٹ میں منعقد ہوئی۔اس کلاس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بچیوں کو بہت سی اہم نصائح سے نوازا۔حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: ایک وقف کو بچی جو ہے اس کا ایک علیحدہ بڑا مقام ہے دوسری بچیوں سے۔اس کو ہمیشہ یہ خیال رکھنا چاہئے کہ اس نے اپنے آپ کو ان ساری برائیوں سے لغویات سے بچا کے رکھنا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے حکم ہیں ان پر عمل کرنا ہے۔آج جس طرح تم لوگ سر ڈھانک کے بیٹھی ہوئی ہو یہ دوغلی نہیں ہونی چاہئے، منافقت نہیں ہونی چاہئے۔باہر جاؤ، بازار میں جاؤ ، شاپنگ کرنے جاؤ ، سیر کرنے جاؤ جو بڑی لڑکیاں ہو گئی ہیں تب بھی ان کے سر پہ سکارف، حجاب یا دوپٹہ ہونا چاہئے۔کیونکہ تمہارا نمونہ جو ہے وہ باقیوں کے کام آئے گا۔تم لوگ ایک کریم (cream) ہو جماعت کی بچیوں کی اس لئے اپنا وہ مقام بھی یادرکھو، تمہارا ایک اپنا سٹیٹس (status) ہے اس کو یا درکھو اور ہمیشہ اس کی حفاظت کرو۔ہر احمدی بچی کا اپنا ایک تقدس ہے۔ایک sanctity ہے اس کا خیال رکھنا چاہیئے۔لیکن وقف کو بچی جو ہے اس کو سب سے زیادہ اپنا خیال رکھنا چاہئے۔۔۔نمازوں کی پابندی، قرآن کریم پڑھنے کی پابندی، اس پر عمل کرنے کی پابندی اور ہر قسم کے جولغویات ہیں اس سے بچنے کی ضرورت اور لغویات میں غلط قسم کے فیشن بھی آجاتے ہیں۔ہمبرگ میں بھی کہا تھا یہاں بھی مثلاً بچیاں کوٹ پہنتی ہیں ( جو جوانی کی عمر کو پہنچ گئیں) پر دے کے لئے ، کوٹ ایسا ہو جو ساتھ چپکا ہوا نہ ہوجسم کے۔بلکہ تھوڑا سا ڈھیلا ہونا چاہئے۔بازو ا سکے یہاں تک ( کلائی تک) ہوں۔پھر پتہ لگے گا کہ تم لوگ مختلف 66 ہو دوسروں سے۔ان سب باتوں کا ہمیشہ خیال رکھو اور پڑھائی کی طرف توجہ دو۔“ کلاس واقفات نو جرمنی 20 را گست 2008ء مطبوعه افضل انٹرنیشنل 10 اکتوبر 2008ء) 186