پردہ — Page 185
پرده کیونکہ آج کل ایشو ہے اس لئے میں نے اس کو چھیڑ دیا ہے۔ہر چیز میں ، عبادتوں میں آپ کا معیار اچھا ہونا چاہئے۔دوسرے احکامات میں معیار اچھا ہونا چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ جو سات سوحکم کی پابندی نہیں کرتا ، یہاں تک لکھا ہے کہ وہ میری جماعت میں سے نہیں۔تو یہ تلاش کرنا آپ لوگوں کا کام ہے۔تا کہ جس جس ماحول میں رہ رہی ہیں مختلف جگہوں پر، اس جگہ پر باقی احمدی لڑکیوں کے لئے بھی ، باقی احمدی عورتوں کے لئے بھی آپ کے نمونے قائم ہوں۔یہ سوچیں اور اگر یہ ہو جائے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ لوگ پھر انقلاب لانے والی بنیں گی۔“ ( کلاس واقفات کو جرمنی 19 جون 2011ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 12 / اگست 2011ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ واقفاتِ نو کی ایک کلاس مسجد بیت الرشید ہمبرگ، جرمنی میں منعقد ہوئی۔اس کلاس میں حضور انور ایدہ اللہ نے واقفات نو بچیوں کو قیمتی نصائح سے نوازتے ہوئے فرمایا: ہر احمدی واقفہ کا ایک خاص وقار ہے۔اس کو اپنے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا فیشن کرنا چاہئے جو پردے کی شرائط کو پورا کرتا ہو۔آج کل جس طرح ٹخنوں سے اوپر شلوار پہنے کا فیشن ہے وہ بھی نامناسب ہے“۔66 حضور انور نے کلاس فیلو لڑکوں کے بارہ میں ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ : اگر کبھی پڑھائی کے سلسلہ میں کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتی ہیں۔کلاس میں ڈسکشن وغیرہ میں حصہ لے سکتی ہیں۔مگر اس کے علاوہ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھنا۔یہ ہو کہ پہلے پڑھائی کے سلسلہ میں بات کریں پھر ان کے ساتھ مختلف مواقعوں مثلاً پکنک وغیرہ پر جانا شروع کر دیں۔یہ بالکل منع ہے۔“ ( کلاس واقفات نو جرمنی 14 اگست 2008ء بمقام مسجد بیت الرشید ہمبرگ مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 12 ستمبر 2008ء) 185