پردہ — Page 176
پرده چاہتے ہیں اور اسی عورت نے لکھا ہے کہ عورت ان مردوں کے ہاتھوں بیوقوف بن جاتی ہے۔اس لئے عورت کی اپنی ایک sanctity ہے بہر حال ایک احمدی عورت کو بڑا chaste ہونا چاہئے۔اس کا خیال رکھو۔“ 66 کلاس واقفات نوکینیڈا 11 جولائی 2012 ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 28 ستمبر 2012ء) دورہ جرمنی کے دوران واقفات نو بچیوں کی کلاس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بچیوں کے سوالات کے جواب ارشاد فرمائے۔ایک بچی نے سوال کیا کہ facebook کے بارہ میں حضور نے فرمایا تھا کہ یہ اچھی نہیں ہے۔اس سے منع کیا تھا۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: دو ” میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس کو نہ چھوڑو گے تو گنہگار بن جاؤ گے۔بلکہ میں نے بتایا کہ اس کے نقصان زیادہ ہیں اور فائدہ بہت کم ہے۔آجکل جن کے پاس facebook ہے وہاں لڑکے اور لڑکیاں ایسی جگہ پر چلے جاتے ہیں جہاں برائیاں پھیلنی شروع ہو جاتی ہیں۔لڑکے تعلق بناتے ہیں۔بعض جگہ لڑکیاں trap ہو جاتی ہیں اور facebook پر اپنی بے تصاویر ڈال دیتی ہیں۔گھر میں، عام ماحول میں ، آپ نے اپنی سہیلی کو تصویر بھیجی ، اُس نے آگے اپنی فیس بک پر ڈال دی اور پھر پھیلتے پھیلتے ہمبرگ سے نکل کر نیو یارک (امریکہ ) اور آسٹریلیا پہنچی ہوتی ہے اور پھر وہاں سے رابطے شروع ہو جاتے ہیں۔اور پھر گروپس بنتے ہیں مردوں کے، عورتوں کے اور تصویروں کو بگاڑ کر آگے بلیک میل کرتے ہیں۔اس طرح برائیاں زیادہ پھیلتی ہیں۔اس لئے یہی بہتر ہے کہ برائیوں میں جایا ہی نہ جائے۔میرا کام نصیحت کرنا ہے۔قرآن کریم نے کہا ہے کہ نصیحت کرتے چلے جاؤ۔جو نہیں مانتے ان کا گناہ اُن کے سر ہے۔اگر facebook پر تبلیغ کرنی ہے تو پھر اس پر جائیں اور تبلیغ کریں۔alislam ویب سائٹ پر یہ موجود ہے وہاں تبلیغ کے لئے 176