پردہ — Page 148
پرده خواتین احساس کمتری کے بجائے جرات سے کام لیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدی عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں احساس کمتری کو ترک کرتے ہوئے جرات کے ساتھ جیسے اسلامی احکامات پر عمل کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اب یہاں یہ بہانے بنائے جاتے ہیں کہ یورپ میں کرنا بہت مشکل ہے۔یہ بالکل غلط بات ہے۔میں سمجھتا ہوں یہ ایک طرح کاcomplex ہے اور عورتوں کے ساتھ مردوں کو بھی ہے۔تم اپنی تعلیم چھوڑ کر خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کی بجائے معاشرے کو خوش کرنے کے بہانے تلاش کر رہے ہو۔بلکہ اس معاشرے میں بھی سینکڑوں، ہزاروں عورتیں ہیں جو کرتی ہیں، ان کو زیادہ عزت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے بہ نسبت نہ کرنے والیوں کے۔اور معاشرتی برائیاں بھی ان میں اور ان کی اولادوں میں زیادہ پیدا ہو رہی ہیں جو نہیں کرتیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے بچائے۔بعض دفعہ بہت ہی بھیانک صورت حال سامنے آجاتی ہے۔“ (خطاب برموقع سالن اجتماع لجنہ اماءاله یو کے 19 اکتوبر 2003, مطبوعہ الفض انٹرنیشنل 17 اپریل 2015ء) اسی ضمن میں حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خصوصاً پاکستان اور بھارت سے حال ہی میں مغربی ممالک میں آنے والی احمدی مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے نصیحت فرمائی کہ وہ ہر قسم کے احساس کمتری سے نجات حاصل کر کے اپنے پردوں کی حفاظت کریں۔چنانچہ فرمایا: ”آج کل میں نے دیکھا ہے کہ پاکستان سے جو سائلم حاصل کر کے یہاں آنے والی بعض جلسے پر آنے والی عورتیں بھی میں نے دیکھا ہے پتہ نہیں کس احساس کمتری کے تحت ائر پورٹ سے نکلتے ہی نقاب اتار دیتی ہیں اور جو دوپٹے اور 148